بغیر گھی اور تیل کے مزیدار گوشت کا سالن کیسے بنائیں؟ مہنگائی کے دور میں تیل بچانے کی ترکیب

image

اس عید کھانے کی لذتوں کے ساتھ رکھیں اپنے پیٹ کا بھی خیال کیونکہ ضرورت سے زیادہ چکنائی کرسکتی ہے آپ کو بیمار، اسلیئے آج ہم لائے ہیں ایسی ریسیپی جو آپ بنائیں بغیر گھی یا تیل کے۔

اجزاء:

بکرے/گائے کا گوشت ایک کلو

پانی ایک لیٹر

بڑی الائچی دو عدد

لہسن تین جَوئے

سوکھی لال مرچ دو عدد

ثابت کالی مرچ دس سے بارہ عدد

لال مرچ ایک چائے کا چمچہ

نمک آدھا چائے کا چمچہ

پسا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچہ

ہری مرچ دو عدد

گرم مصالحہ آدھے سے کم چائے کا چمچہ

بنانے کا طریقہ:

ایک پین میں پانی ڈال کر اس میں بڑی الائچی، سوکھی لال مرچ اور لہسن ڈال دیں دو منٹ کے بعد اس میں گوشت اور کالی مرچ شامل کرکے گلنے کے لیئے چھوڑ دیں۔ جب گوشت گلنے لگے تو اس میں نمک، پسی لال مرچ، پسا زیرہ اور ہری مرچ ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں، گوشت پوری طرح گل جانے کے بعد اس میں گرم مصالحہ شامل کریں اور تیز آنچ پر پانی سوکھنے تک پکائیں۔ لیجئیے مزیدار بنا تیل کے آپکا کھانا تیار ہے۔

You May Also Like :
مزید

Bina Oil Bina Ghee Ke Banaiye Tasty Mutton Korma

Bina Oil Bina Ghee Ke Banaiye Tasty Mutton Korma - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bina Oil Bina Ghee Ke Banaiye Tasty Mutton Korma. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.