بغیر تیل کے پاپڑ کیسے تلیں؟ اب روز روز پاپڑ کے لئے مہنگا تیل استعمال کرنے کی ضرورت نہیں

image

شام کی چائے کے ساتھ کرارے پاپڑ بچوں کو بہت پسند ہوتے ہیں، اکثر مائیں بچوں کو شام میں سنیک کے طور پر یہ پاپڑ بنا کر دیتی ہیں۔ لیکن چونکہ آئل اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ روزانہ یہ پاپڑ بنانے اب آسان نہیں رہے، لہٰذا آج ہم آپ کو بناء آئل کے پاپڑوں کو تلنے کی ترکیب بتائیں گے جس سے آپ کے بچے کا بھی پیٹ بھر جائے گا اور آپ کو آئل کا خرچہ بھی نہیں کرنا پڑے گا۔

ٹپس:

٭ پاپڑوں کو آئل کی جگہ نمک میں فرائی کریں۔ لاہوری نمک بازار سے خرید لیں کیونکہ یہ بہت زیادہ باریک ہوتا ہے اس لیے یہ نمک پاپڑ تلنے میں آسانی سے مدد دے گا۔

٭ کڑاہی کو چولہے پر رکھ کر اچھی طرح گرم کرلیں پھر اس میں لاہوری نمک ایک کپ بھر کر ڈال دیں اور 15 منٹ انتظار کریں جب تک نمک گرم ہو جائے گا۔

٭ پھر اس میں تھوڑے تھوڑے پاپڑ ڈال کر چمچ چلائیں جیسے آئل میں فرائی کرتے ہوئے ڈالتی ہیں۔ اس کے بعد آپ اچھی طرح پاپڑوں کو پھولنے دیجیے جب یہ پوری طرح صحیح ہو جائیں گے تو ان کو بڑی چھننی کی مدد سے چھان لیجیے۔ سارا نمک الگ ہو جائے گا اور کھانے کے لیے ذائقہ دار پاپڑ وہ بھی بناء آئل کے تیار ہو جائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Bina Oil Ke Papad Kaise Banaye

Bina Oil Ke Papad Kaise Banaye - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bina Oil Ke Papad Kaise Banaye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.