اب مٹن بنائيں وہ بھی پانی میں فرائی کر کے، مہنگے آئل سے جان چھڑائيں اور مشہور شیف کے بتاۓ اس طریقے سے ہوٹل جیسا کھانا گھر پر بنائيں

image

آج کل کے اس دور میں جب کہ آئل بہت مہنگا ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہر بندہ کولیسٹرول کی زيادتی کا شکار ہوتا ہے جس کی وجہ سے زيادہ گوشت اور چکنائی والے کھانوں کے استعمال سے طبیعت خراب ہو سکتی ہے جب کہ اگر بغیر آئل کے کھانا بنایا جاۓ تو اس کی لذت میں کمی آجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ مجبورا تیل میں کھانا پکانے پر مجبور ہوتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو مشہور شیف کے بتاۓ ہوۓ کچھ ایسے طریقے بتائيں گے جس کی مدد سے آپ بغیر آئل کے کھانا بنا سکتے ہیں ۔

مٹن پانی فرائی بنانے کا طریقہ

مٹن پانی فرائی بنانے کے لیۓ مٹن کے گوشت کی ضرورت ہو گی جو کہ ایک کلو لیا جا سکتا ہے اس کو دھو کر صاف کر کے رکھ لیں .

اس کے بعد ایک کڑاہی لے لیں اور اس میں دو گلاس پانی لے کر اچھی طرح ابال لیں جب پانی اچھی طرح سے ابل جاۓ تو اس میں گوشت ڈالیں

ابلتے ہوۓ پانی میں گوشت ڈالنے کا سب سے بڑا سبب یہ ہوتا ہے کہ جب گوشت ابلتے ہوۓ پانی میں ڈالا جاتا ہے تو اس کے اوپر موجود چکنائي کی تہہ فورا سخت ہو جاتی ہے اور گوشت کی اندرونی لذت کو باہر نکلنے سے روک لیتی ہے

گوشت کو ابلتے ہوۓ پانی میں ڈالنے کے بعد اس میں چار سے پانچ جوۓ ثابت لہسن کے ڈال لیں اس کے ساتھ چار سے پانچ سوکھی لال مرچیں دس سے بارہ دانے ثابت کالی مرچ اور بہت کم مقدار میں نمک شامل کرین اس کے علاوہ کچھ ہری مرچیں حسب ذائقہ کاٹ کر ڈال لیں اس کے بعد ایک چمچ لال مرچیں پسی ہوئی شامل کر دیں

اس کے بعد تیز آنچ پر اس وقت تک پکائيں تاکہ اس میں ابال آجاۓ اس کے بعد آنچ کو ہلکا کر کے 45 منٹ تک اس وقت تک پکائيں کہ گوشت اچھی طرح گل جاۓ جب گوشت گل جاۓ تو اس کے بعد تیز آنج پر اس میں موجود پانی کو سکھائيں

پانی سکھانے کے دوران ایک چمچ سفید زيرہ پسا ہوا اور چٹکی بھر گرم مصالحہ خوشبو کے لیۓ شامل کر دیں اور جب تک پانی خشک نہ ہو جاۓ اس وقت تک اس کو پکائيں تب تک گوشت کو اس کی اپنی چکنائي میں بھون لیں یہاں تک کہ سارا مصالحہ گوشت کی بوٹیوں کے اوپر چپک جاۓ ۔

سرو کرنے کا طریقہ

جب پانی مکمکل طور پر سوکھ جاۓ تو اس کے اوپر دھنیا اور ادرک باریک کاٹ کر اس کی گارنشنگ کریں اور اس کو مہمانوں کے سامنے سرو کریں اس میں کسی قسم کی گریوی نہیں ہو گی بلکہ یہ خشک فرائي کے طور پر سرو کیا جاۓ گا جس کو دہی یا املی کی چٹنی کے ساتھ لگا کر کھایا جا سکتا ہے اس میں آئل کی غیر موجودگی اس کو صحت کے حوالے سے بہترین بناتا ہے گوشت بناتے ہوۓ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس کو ہلکی آنچ پر بنائيں تاکہ اس کی لذت زيادہ سے زيادہ ہو سکے .

You May Also Like :
مزید

Bina Oil Mutton Karahi Banane Ka Tarika

Bina Oil Mutton Karahi Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bina Oil Mutton Karahi Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.