زبیدہ آپا نے بتایا تھا کہ ہوٹل والی بریانی میں وہ لوگ ایسا کیا ڈالتے ہیں جس کا ذائقہ ہی الگ ہوتا ہے۔۔۔ جانیئے ان خاص مصالحوں کے بارے میں تاکہ آپ بھی بنا سکیں ہوٹل جیسی بریانی گھر میں

image

کھانے کی میز پر کچھ موجود ہو یا نہ ہو ایک پلیٹ گرما گرم بریانی ہو، جس کی خوشبو دور دور تک جائے اور اپنے طرف کھینچ لائے ۔۔ کیا ہوا منہ میں پانی آگیا؟ ارے جناب عید کے دن اسپیشل فرمائشی بریانی بنوانی ہے تو اس ریسیپی کو استعمال کریں اور عید کی خوشیوں میں ذائقہ بھی بڑھائیں۔ چونکہ بریانی گھر پر بنانے سے اس میں بازار جیسا ذائقہ اور رنگ نہیں آتا ہے، اس لئے آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں مشہور شیف زبیدہ آپا کی بتائی ہوئی سب سے خاص ٹپ جو سب کے لئے کارآمد ہے۔

زبیدہ آپا کی مشہور ہوٹل جیسی بریانی بنانے کی ٹپ:

• چاولوں کو بھگوئیں اور ابالنے رکھ دیں اس میں تھوڑا سا زیرہ اور تین تیز پات ڈال کر اچھی طرح ابال لیں۔

• اب آپ ٹماٹر، پیاز، لہسن اور ادرک کا پیسٹ بنا لیں۔

• ایک بھگونے میں آئل اور آدھا چمچ زیرہ ڈالیں اور اس کو گرم کرکے گوشت کو ہلکا سا بھون لیں۔

• بیس منٹ بعد جب گوشت ہلکا براؤن ہو جائے تو اس کو نکال کر الگ رکھ دیں اور اسی آئل میں کٹے ہوئے آلوؤں کو اچھی طرح گلا لیں۔

• پھر توے پر زیرہ، ہلدی، دھنیا، جائفل جاوتری پاوڈر، کالی مرچ، ثابت لال مرچ، لونگ، بادیان کے پھول اور آدھا کٹا ہوا ٹکڑا ادرک ڈال کر بیس منٹ تک ان کو بھون لیں۔

• اب اس کو ایک پیالے میں نکالیں اور اس میں صرف ایک قطرہ کھیوڑہ، آدھا چمچ زردے کا رنگ اور املی کا پیسٹ مکس کرلیں۔

• پھر ان تمام اجزاء کو بھگونے میں ڈالیں اور ادرک لہسن، ٹماٹر اور پیاز کا پیسٹ، گوشت، آلو، لیموں کا رس ڈال کر گوشت کو مصالحے میں بھون لیں تاکہ گریوی اچھی تیار ہو جائے۔

• ایک کپڑا لیں اس میں چائے کی پتی ایک چمچ رکھ دیں اور اس کی پوٹلی بنا کر رکھیں اور گریوی میں ڈال کر 5 منٹ تک دم پر رکھ دیں۔

• پھر ایک بڑے بھگونے میں تھوڑا سا آئل ڈالیں اور چاولوں کی ایک تہہ ڈالیں پھر سالن ڈالیں اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈالیں پھر چاولوں کی تہہ ڈالیں اور سالن ڈالیں پھر تھوڑے سے چاول اور کٹے ہوئے باریک ٹماٹر، تھوڑی سی ادرک، لیموں کٹے ہوئے ڈالیں اور دم لگا دیں۔

• لیجیئے تیار ہے آپ کی زبردست بازار جیسی سپیشل بریانی ۔ تو ان گھر میں ہی بنائیں اور ذائقہ سے مزہ اٹھائیں۔

• اس کو ہری چٹنی کے رائتے کے ساتھ سروو کیجیئے، عید کا مزہ دوبالا کریں۔

You May Also Like :
مزید

Biryani Ka Zaiqa Dar Banane Ka Tarika

Biryani Ka Zaiqa Dar Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Biryani Ka Zaiqa Dar Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.