کالی مرچ کا استعمال ہر گھر میں عام ہے ، یہ کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے کام آتی ہے اس کے علاوہ فرائی انڈے میں تو اسے ڈالے بغیر کام چل ہی نہیں سکتا۔ چائنیز کھانوں میں بھی اس کا بھرپور استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مختلف بیماریوں میں شہد وغیرہ کے ساتھ استعمال کی جاتی ہے۔ کالی مرچ کے یوں تو بہت فائدے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے کھانے میں ذائقے کے علاوہ بھی کچھ فائدے ہیں۔
مگر کیا آپ جانتی ہیں کہ گھر کے کونوں کھدروں میں کالی مرچوں کو چھڑکنے سے کیا بڑا فائدہ ہوتا ہے؟
ہر گھر میں چونٹیاں، کیڑے، لال بیگ اور کھٹمل تو ہو ہی جاتے ہیں اور شرمندگی بھی ہوتی ہی ہوگی لیکن اگر اب سے آپ اس پریشانی سے بچنا چاہتے ہیں تو اس ٹپ کو آزمائیں اور اپنے گھر کو حشرات الارض سے پاک بنائیں۔
ٹپ:
٭ آدھا پاؤ کالی مرچوں کا پاؤڈر بنا کر رکھ لیں اور گھر میں جس جگہ بھی چیونٹیاں، لال بیگ یا کوئی بھی چھوٹے موٹے کیڑے ہوگئے ہیں تو اس پاؤڈر کو چھڑک دیں۔
٭ اس سے سارے کیڑے آپ کے گھر کا راستہ بھول جائیں گے۔ اور کچھ دنوں بعد دوبارہ آجائیں تو گھبرانا نہیں ہے بس کالی مرچ پاؤڈر کو چھڑکنا ہے اور سب موذی لال بیگوں سے جان چھڑا لینی ہے۔