آج کل سوشل میڈیا کی وجہ سے ان گنت ایسی ٹپس مل جاتی ہیں جو گھریلو کاموں میں خواتین کی کافی مدد کرتی ہیں اور جن کے استعمال سے ان کا وقت اور محنت دونوں بچ جاتی ہیں۔ چونکہ یہ اسمارٹ سوچ والوں کا زمانہ ہے تو ہماری خواتین کو بھی اسمارٹ بننا ہوگا۔
اسی لیئے ہم لاتے ہیں آپ کے لیئے نت نئی گھریلو ٹپس، جو گھر کے مشکل کاموں کو آسان کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہیں۔ آج کی ہماری ٹپ کپڑے دھونے سے متعلق ہے، تو آئیے جانتے ہیں کہ وہ کیا ہے؟
واشنگ مشین میں کالی مرچ ڈالنا:
ایک انگریز بلاگر کے مطابق، واشنگ مشین میں کپڑے دھوتے وقت اپنے لانڈری ڈٹرجنٹ (سرف یا لیکویڈ) میں ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی کالی مرچ ڈالنا، کپڑوں کے رنگوں کو خراب ہونے سے روکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کالی مرچ قدرتی ایکسفولینٹ کے طور پر کام کرتی ہے، اور سرف صابن سے پڑنے والے دھبوں کے نشان کو بھی کپڑوں پر لگنے سے بچاتی ہے۔
اور اس عمل سے آپ کے کپڑوں میں کالی مرچ کی خوشبو نہیں آئے گی کیونکہ، جو لوگ اس طریقہ کو استعمال کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ واش سائیکل کے دوران مکمل طور پر کالی مرچ کی خوشبو زائل ہوجاتی ہے۔
اس سے آپ کے سفید کپڑوں کی پیلاہٹ دور ہوگی، رنگین کپڑوں کے رنگ خراب نہیں ہونگے اور دھلنے کے بعد آپ کے کپڑوں میں چمک آئے گی۔