کچن کے سنک عام طور پر جلدی بھر جاتے ہیں اور ان میں کچرا پھنس جاتا ہے جس کی وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ جن برتنوں میں ہم کھانا کھاتے ہیں انھی میں ہڈیاں اور دیگر کھانا چھوڑ دیتے ہیں اور اس کچرے کو پھینکتے نہیں بلکہ برتنوں کو سنک میں چھوڑ دیتے ہیں اور وہی کچرا سنک میں بھر جاتا ہے اور یوں سنک آئے روز بند ہوجاتا ہے بلاکیج ہوجاتی ہے اب اگر آپ بھی اسی مسئلے سے پریشان ہیں تو ایک مرتبہ ان طریقوں کو بھی اپنالیں۔ کیونکہ گھر کی ہر چیز صاف ستھری ہی اچھی لگتی ہے اور اس میں گندگی سے اکتاہٹ خواتین کو ضرور آجاتی ہے۔ اور پھر سنک تو ایسی چیز ہے جس کو ہمیشہ صاف رہنا چاہئیے کیونکہ برتن اس میں دھلتے ہیں۔
حل:
بند سنک کو کھولنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے کہ آپ سنک ڈرین کلینر سٹک خرید لیں یہ ایک باریک سی ڈنڈی نما سٹک ہے جس کے آگے سپرنگ لگی ہوئی ہوتی ہے جو بند سنک کے اندر ڈال کر گھامنے سے سارا کچرا اپنے اندر کھینچ لیتی ہیں یوں سنک کا سارا کچرا باہر نکل جاتا ہے اور ٹہرا ہوا پانی بھی فوری بہہ جاتا ہے۔

وہ خواتین جن کو سنک کھولنے سے ہچکچاہٹ ہوتی ہے وہ اب یہ طریقہ استعمال کریں اور اپنی زندگی آسان بنائیں۔