بریڈ چکن پیٹیس بنانے کی آسان ترکیب جو بنانا بھی آسان اور ذائقہ بھی لاجواب

image
کرسپی بریڈ چکن پیٹیس ایک مرتبہ بناکر دیکھیں یہ اتنی آسانی کے ساتھ بن جاتے ہیں اور کھانے میں اتنے ذائقے دار لگتے ہیں کہ کھاتے رہ جائیں۔

ترکیب:

٭ چکن دھو کر اچھی طرح ابال لیں اور اس کو کرش کرلیں۔

٭ پین میں کرش کی ہوئی چکن، کٹی ہوئی پیاز، ہری مرچیں، ٹماٹر، دودھ، کورن فلور، نمک، زیرہ، دھنیا، کالی مرچ اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پکائیں کہ سارا دودھ جذب ہوجائے اور تمام مصالحے چکن کے اندر تک پہنچ جائیں۔

٭ ڈبل روٹی کو کسی بھی ڈھکن کی مدد سے گول کاٹ لیں اور ایک گول پیس کاٹنے کے بعد اس پر چکن رکھیں ارو دوبارہ ایک اور گول بریڈ کا پیس رکھ دیں جیسے کہ سینڈ وچ میں بناتی ہیں۔

٭ پھر ان کو انڈے میں ڈپ کریں، بریڈ کرمز لگائیں اور آئل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔

ہوگئے تیار فوری اور آسانی سے کرسپی بریڈ چکن پیٹیس بس اب انھیں کیچپ یا سوسز کے ساتھ سروو کیجئیے۔

You May Also Like :
مزید

Bread Chicken Patties Banane Ka Tarika

Bread Chicken Patties Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bread Chicken Patties Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.