ڈبل روٹی خرید کر لانے کے بعد کہاں رکھی جائے کہ یہ باسی بھی نہ ہو اور پھپوندی بھی نہ لگے؟ جانیں ہر وقت تازہ ڈبل روٹی حاصل کرنے کا آسان طریقہ

image

ہم میں سے کئی لوگ ڈبل روٹی بہت شوق سے کھاتے ہیں اور اس کو تازہ تازہ کھانا پسند کرتے ہیں، ہم ڈبل روٹی کھاتے ہیں اور اسے یوں ہی کچن کے کاؤنٹر پر چھوڑ دیتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ڈبل روٹی رکھنے کا یہ طریقہ صحیح ہے بھی یا نہیں؟

اگر نہیں جانتے تو چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ڈبل روٹی کو تازہ رکھنے کا طریقہ جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

ڈبل روٹی کہاں رکھی جائے؟

• عام طور پر ہم ڈبل روٹی لاتے ہیں اور اس کو سیدھا کچن کے کاؤنٹر پر رکھ دیتے ہیں یہ عمومی طور پر کاغذ کی تھیلی اور پلاسٹک کی تھیلی میں موجود ہوتی ہے۔

• ہم اس ڈبل روٹی کو کھول کر کھاتے ہیں جو بچ جاتی ہے وہ واپس کاؤنٹر پر ہی چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ باسی بھی ہو جاتی ہے۔

• لیکن ڈبل روٹی کو تازہ رکھنے کا اصل طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے لاتے ہی فریزر میں رکھ دیں، جی ہاں فریزر میں یہ باسی نہیں ہو گی اور جب جب آپ اسے نکال کر کھائیں گے یہ آپ کو تازہ ہی ملے گی۔

• ہاں مگر اس کو ڈی فروز ہونے دیجیئے گا، جیسے ہی یہ واپس نارمل درجہ حرارت پر آ جائے تو اسے نوش فرمائیں ایک دم تازی ڈبل روٹی حاضر ہے۔

• کچن کے کاؤنٹر پر ڈبل روٹی نہ رکھنے کی سب سے بڑی وجہ اس میں پھپوندی لگنا اور اس کا باسی ہونا ہے، اس لئے فریزر اس کا بیسٹ آپشن ہے۔

You May Also Like :
مزید

Bread Safe Karne Ka Tarika

Bread Safe Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bread Safe Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.