کیبنیٹ کی لکڑی پھول کر نکل رہی ہے ۔۔ جانئے کچن میں موجود فرنیچر کو پانی کے نقصان سے بچانے کا آسان طریقہ

image

اکثر گھروں میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچن کے کیبنٹس، ڈئیننگ روم کا ٹیبل یا پھر کمروں کے سائیڈ ٹیبلز وغیرہ کی لکڑی پانی بھر جانے کی وجہ سے پُھلی ہوئی نظر آتی ہے جو آپ کے فرنیچر کو دیکھنے میں بدنما اور اندر ہی اندر خراب اور کھوکھلا کر دیتی ہے۔

کچھ لوگ وقتاً فوقتاً اسے تبدیل کرتے رہتے ہیں لیکن جو لوگ بار بار کے اس خرچے کو برداشت نہیں کرسکتے وہ کیا کریں؟ تو آج ہم انھی لوگوں کیلیئے لائے ہیں ایک ایسا طریقہ جس سے وہ اس مسئلے سے چھٹکارہ حاصل کر کے اپنے فرنیچر کو محفوظ کر سکتے ہیں۔

پانی سے لکڑی کو کیسے بچائیں؟

اس پریشانی کا حل نہایت ہی آسان اور پوکٹ فرینڈلی ہے، تو آئیے جانتے ہیں

۔ سب سے پہلے آپ کو ایک وارنش کا ڈبہ خریدنا ہوگا، جو کہ با آسانی کسی بھی پینٹ کی دکان سے آپکو 200 روپے کے اندر ہی مل جائے گا

۔ تھوڑی سی وارنش کو کسی پیالی میں نکال کر ایک چھوٹے پینٹ برش کی مدد سے فرنیچر کے اوپر لگے لیمینیشن (لکڑی کی شیٹ) کے اِسکرو اور اسکے ارد گرد لگا کر 24 گھنٹوں کیلیئے چھوڑ دینا ہے، یہ وارنش پانی کو ان اندر جانے سے روکے گی جس سے آپکا فرنیچر پانی کی مار سے محفوظ رہے گا

۔ وہ جگائیں جہاں سے فرنیچر کی کٹنگ یا جوڑ لگا ہوا ہو، یا پھر پانی کے داخل ہونے کا خدشہ ہو وہاں بھی اسکو لگائیں

۔ اگر آپ کو پورے فرنیچر پر وارنش کرنی ہے تو آپ اسے مٹی کے تیل کیساتھ ملا کر لگا سکتے ہیں، جیسے دو حصّے اگر مٹی کے تیل کے ہیں تو ایک حصّہ وارنش کا شامل کر کے پورے فرنیچر پر لگائیں۔

آپ اس طریقے کو صحیح سے سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں

You May Also Like :
مزید

Cabinet Ki Lakdi Kharab Hone Se Kaise Bachaye

Cabinet Ki Lakdi Kharab Hone Se Kaise Bachaye - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Cabinet Ki Lakdi Kharab Hone Se Kaise Bachaye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.