لیکوریا کی وجہ سے ہونے والی کیلشئیم کی کمی دور کرے ۔۔ اب گرمیوں میں بھی صرف 2 اجزاء سے پنجیری بنائیں اور ڈھیروں فائدے اٹھائیں

image

آج کل بچوں میں کیلشئیم کی کمی کا مرض عام ہے اس کی کئی وجوہات ہیں لیکن ایک اہم وجہ بچیوں میں لیکوریا کی تکلیف ہے جس کی وجہ سے کیلشئیم کی بےحد کمی، ہڈیوں کی کمزوری، چہرے کی بے رونقی، اور بدن کمزور ہونا ہے۔ یہ وہ چیزیں ہیں جو جسم کو اندرونی طور پر بھی بے حد کمزورکردیتی ہیں۔ یہاں ہم اسی کمی کو دور کرنے کی بے حد آسان ریسیپی لائے ہیں جو بنانے میں بہت آسان ہے اور کھانے میں بہت مزیدار ہے۔ اس کے لئے آپ کو چاہیے

پھول مکھانے 1 کپ

ثابت ناریل 1 کپ(ثابت ناریل کو کدوکش کر کے اس کا برادہ بنا لیں)

پھول مکھانے کیلشئیم کا بہترین زریعہ ہیں ان میں بے انتہا کیلشئیم پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس سے وزن نہیں بڑھتا ڈائٹ کرنے والی بچیاں اورخواتین بھی اس کو بآسانی استعمال کر سکتی ہیں۔ ان کو گرائنڈ کر لیں۔ اب کسی پین میں دو چمچ دیسی گھی لے کر اس میں یہ گرائنڈ کیے ہوئے مکھانے ہلکے سنہری کر لیں تاکہ یہ کرنچی ہو جائیں۔ اب ان کو نکال کر علیحدہ رکھ لیں۔ اب اسی پین میں ناریل کا برادہ بھی ہلکا سا فرائی کر لیں۔ آنچ بالکل دھیمی رکھنا ہے۔ اب ان دونوں چیزوں کو مکس کر لیں۔

شیرہ بنانے کے لئے

مصری 1 کپ

پانی آدھا کپ

ان دونوں چیزوں کو پکا کر ایک تار کا شیرہ بنا لیں۔ اور فرائی کئے ہوئے مکھانے اورناریل کے مکسچرمیں یہ شیرہ ڈال دیں اور اچھی طرح یک جان کرلیں۔ اب ذرا ٹھنڈا ہو جائے تو اس کے لڈو بنا لیں۔ لیجیے آپ کے مزیدار پنجیری لڈو تیار ہیں یہ آپ کی کیلشئیم کی کمی دور کرنے کا بہترین نسخہ ہے۔ اس سے آپ کی جلد خوبصورت ہوگی،بال اور ناخن بھی اچھے ہوں گے، چہرہ چمک اٹھے گا۔ آزمائیں اور ہمیں کمنٹ کر کے بتائیں کہ آپ کو یہ نسخہ کیسا لگا۔

You May Also Like :
مزید

Calcium Defeciency

Calcium Defeciency - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Calcium Defeciency. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.