اس ایک گولی سے پورا کارپٹ صاف۔۔ جانیں کارپٹ صاف کرنے ایسا انوکھا اور آسان طریقہ، جو اسے دھونے کی محنت بھی بچائے اور وقت بھی

image

گھر کی صاف صفائی کتنی ہی کیوں نہ کرلو دھول مٹی کہیں نہ کہیں سے گھر میں داخل ہو ہی جاتی ہے، باقی سامان پر تو پھر بھی انسان گیلا کپڑا مار کر دھول مٹی صاف کرسکتا ہے لیکن اگر قالین یا کارپٹ پر دھول جم جائے تو اسے صاف کرنا ایک مشکل مرحلہ ہے۔

اب اگر اتنے بڑے کارپٹ کو ڈرائی کلین کروایا جائے تو ہزاروں روپے لگ جائیں گے، جو کہ آج کل مہنگائی کے دور میں گھر سے بجٹ سے نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اسی لیئے ہم اپنی گھریلو خواتین کیلیئے لائے ہیں گھر میں کارپٹ صاف کرنے کا ایک آسان اور سستا طریقہ، جس میں زیادہ محنت بھی درکار نہیں۔

کارپٹ کی صفائی میں استعمال ہونے والی گولی:

جیسا کہ آپ نے اوپر پڑھا ہوگا کہ ہم نے ایک گولی کا ذکر کیا تھا، آپ بھی سوچ رہی ہونگی کہ وہ کون سی ایسی گولی ہے جو آپ کا کام آسان کرسکتی ہے؟

یہ کچھ اور نہیں بلکہ واشنگ مشین میں ڈالی جانے والی گولی ہے، جسے زیادہ تر آٹومیٹک واشنگ مشین میں ڈال کر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ آپ کو بازار سے یا آن لائن با آسانی مل جائے گی۔

کارپٹ صاف کرنے کا طریقہ:

۔ ایک پیالے میں اس گولی کو ڈال کر پانی بھر دیں، جب گولی پانی میں گھل جائے تو اسے ہاتھ سے مکس کرلیں

۔ جن خواتین کے ہاتھ نازک ہوں یا ان کو الرجی ہو، وہ دستانے پہن کر یہ کام کریں

۔ اب ایک چھوٹا تولیہ لیں اور اسے اس مکسچر میں ڈبو کر نچوڑ لیں، اسکے بعد ایک ہینڈل والے ڈھکن کو اس تولیئے میں لپیٹ کر اوپر سے ربڑ بینڈ یا کسی اور چیز سے باند دیں

۔ اب اس ڈھکن کو ہاتھ میں پکڑ کر پونچے کی طرح کارپٹ پر رگڑیں اور کارپٹ کو صاف کرتے جائیں

۔ اس طریقہ کار پر عمل کرنے سے آپ کے کارپٹ کے اوپر جمی دھول مٹی بلکل صاف ہوجائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Carpet Saaf Karne Ka Aasan Tarika

Carpet Saaf Karne Ka Aasan Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Carpet Saaf Karne Ka Aasan Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.