اکثر ہمارے قالین اور کارپیٹ پر کچھ ایسے کیڑے ہو جاتے ہیں جو اس کے اندرونی حصے میں پھیل رہے ہوتے ہیں اور ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا پھر جب ان کی بہتات ہو جاتی ہے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ کارپیٹ میں کہیں نہ کہیں کیڑے لگ گئے ہیں اور اب یہ آپ کے مہنگے کارپیٹ کو برباد کر رہے ہیں۔
ایسے میں اس کو کیسے صاف کریں اور کارپیٹ بدلنے کے بڑے خرچے سے کیسے بچیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
قالین یا کارپیٹ سے کیڑے دور کرنے کا طریقہ
• سب سے پہلے تو تنکے والی جھاڑو سے خوب اچھی طرح کارپیٹ کا کونا کونا جھاڑ لیں اب اس کو ویکیوم کریں اور کوشش کریں کہ کوئی بھی حصہ ویکیوم ہونے سے نہ رہ جائے۔
• ویکیوم کرنے کے بعد اس کو فوری گھر سے باہر لے جا کر ویکیوم کا کچرا پھینکیں تاکہ یہ واپس کارپیٹ کی جانب نہ آ سکیں۔
• اس کے باوجود بھی کارپیٹ مکمل طرح کیڑوں سے پاک نہ ہو تو لیونڈر کا تیل لیں اس میں پانی ملائیں اور اسپرے بوتل میں بھر کر اسے پورے کارپیٹ پر اچھی طرح چھڑک دیں اس کی خوشبو سے ہر قسم کے کیڑے کارپیٹ سے دور رہیں گے۔
• اس کے علاوہ اگر کارپیٹ میں کھٹمل ہو گئے ہیں تو تیز گرم پانی سے کارپیٹ کو دھو کر اسے تیز دھوپ میں ڈال کر سُکھائیں تو یہ ختم ہو جائیں گے۔