ٹھنڈا فرش سردیوں میں آپکی صحت کو متاثر کرتا ہےاور ساتھ ہی بچوں کے لیے بھی بیماری کا سبب بنتا ہے۔ اس لیے اکثر لوگ سردیوں کے لیے قالین رکھتے ہیں اور سردیاں آتے ہی جیسے کمبل نکال لیتے ہیں ویسے ہی قالین بھی نکال لیتے ہیں۔ آج ہم آپ کو قالین کی صفائی کا طریقہ بتاتے ہیں۔ پہلا طریقہ جو ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں وہ قالین دھونے کی ضرورت کو پورا کرے گا اور آُپ کو باہر سے اسے دھلوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی- اور دوسرا طریقہ جو ہم آپ کو بتائیں گے وہ یہ ہے کہ قالین بچھانے کے بعد روزانہ اس کی صفائی آسانی سے کیسے کی جائے؟ کیونکہ اکثر لوگ قالین کو اس لیے پسند نہیں کرتے کیونکہ اس کی صفائی مشکل ہوتی ہے اور اس کے نیچے مٹی کی تہہ جم جاتی ہے جو الرجی کا باعث بنتی ہے۔
پہلا طریقہ

-
* قالین سے آنے والی بو اور داغ
دھبوں کو دور کرنے کے لیے ایک بالٹی میں بیکنگ سوڈا اور سرکہ کا مکسچر بناکر تولیے
کی مدد سے اس کو صاف کریں۔
-
* سوڈا لیں اور اپنے قالین پر
چھڑک دیں اور 15 سے 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں پھر قالین کو ویکیوم کلینر کی مدد صاف
کرلیں
دوسرا طریقہ

-
* روزمرہ قالین کی صفائی کے لیے
جھاڑوں کا استعمال نہ کریں اور ہینڈ برش کی مدد سے اس کی صفائی کریں کیونکہ اس کی
تاروں کی مدد سے اچھی اور آسانی سے صفائی ہوجاتی ہے- اور کچرا کہیں جم بھی جائے تو
آسانی سے نکل جاتا ہے جس سے بعد میں اس کی صفائی کرنے میں مشکل نہیں ہوتی ہے۔
-
* ہفتے میں دو بار بیکنگ سوڈا اور
سرکہ کے مکسچر سے اس کی صفائی ضرور کریں یا بیکنگ سوڈا چھرک کر برش کی مدد سے اس کی
صفائی لازمی کریں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
-
* ان طریقوں سے مٹی اور گندگی صاف
ہو جائے گی۔