ہمارے یہاں گرمیوں میں پنکھا وہ نعمت ہے جس کے بنا گرمی کا تصور ہی مشکل ہوجاتا ہے، کیونکہ دوپہر ہو یا رات ہر کوئی چاہتا ہے بس پنکھا چلائے اور سکون کی نیند سوجائے۔
لیکن یہ سکون اس وقت برباد ہوجاتا ہے جب پنکھے سے مسلسل آواز آنی شروع ہوجاتی ہے، اور یہ مسئلہ صرف ایک گھر کا نہیں بلکہ اکثر گھروں کا ہے۔ اسی لئے آج ہم آپ کو اس آواز سے جان چھڑانے کا ایک آسان طریقہ بتائیں گے جس سے آپ بھی چین کی نیند سو سکیں گے۔
پنکھے کی آواز ختم کرنے کا طریقہ:
پنکھے سے آنے والی آواز کے 70 فیصد مسائل تیل خشک ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ مشین کا تیل عام طور پر گھروں میں رکھا ہوتا ہے ورنہ کسی بھی دکان پر آسانی سے مل جاتا ہے۔
پنکھے کو اسکرو ڈرائیور کی مدد سے کھولیں اور اس کے درمیانی حصے میں تیل ڈال کر بند کردیں اور دوبارہ چلائیں۔ آواز آنی بند ہوجائے گی۔ اگر اس کے بعد بھی آواز آتی رہے تو پھر کسی کاریگر کو دکھانا درست ہوگا۔