گرمیوں میں جہاں پنکھے کی ضرورت حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے وہیں اس کی رفتار بھی کم ہو جاتی ہے ظاہر ہے کہ پورا پورا دن پنکھا چلتا ہے پھر رات کو بھی چلتا رہتا ہے یوں مستقل پنکھا چلنے سے اس کی رفتار میں کمی آ جاتی ہے اور اکثر اوقات ہمارے ہاں والٹیج بھی کم آتا ہے جس کی وجہ سے گرمی میں ہوا کا حصول کم سے کم ہو جاتا ہے۔ آپ کی یہی مشکل آسان کرنے کے لیے ہم آپ کو دکھا رہے ہیں ویڈیو میں وہ آسان ٹپ جس کی مدد سے آپ بھی الیکٹریشن ٹپ سے گھر بیٹھے اپنے پنکھے کی رفتار کو بڑھانے کا طریقہ جان سکتے ہیں۔
چھت کے پنکھے کی رفتار کو پنکھے کے سوئچ یا ریموٹ کنٹرول سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ آپ یہ یقینی بنائیں کہ پنکھا آن ہے اور یہ سب سے زیادہ رفتار کی ترتیب پر سیٹ ہے۔ پنکھوں پر جمی میل اور گندگی کی وجہ سے بھی پنکھے سلو یعنی ہلکے چلتے ہیں۔
پنکھے کی موٹر کو آسانی سے چلانے کے لیے اس پر تیل لگائیں تاکہ رگڑ بہترین طور پر پیدا ہوسکے۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ پنکھے کے ارد گرد کوئی رکاوٹیں نہ ہوں، جیسے فرنیچر یا پردے، جو ہوا کے بہاؤ میں مداخلت کر سکتے ہیں۔