آج کل گیس کا مسئلہ سحری اور افطاری میں اس قدر بڑھ گیا ہے کہ کچھ علاقوں میں تو بالکل بھی گیس نہیں آتی اور جب تھوڑی بہت گیس آتی ہے تو روٹی بنانے میں وقت لگ جاتا ہے ایسے میں چائے پکانی رہ جاتی ہے تو آج ہم آپ کی مشکل کو آسان بناتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ کیسے آپ چولہے اور گیس دونوں کے بناء چائے بنا سکتے ہیں لیکن یہ صرف 2 سے 3 کپ چائے بنانے کے لیے ٹپ استعمال ہوسکتی ہے۔
٭ گیس اور چولہے کے بناء چائے بنانے کے لیے آپ کو درکار ہے ایک عدد ستری۔ بس جناب استری کو گرم کیجیے اور اس کو اُلٹا پکڑ کر رکھیں اس کے پچھلے حصے پر چائے کی پتیلی رکھ دیں۔ جوں جوں استری تیز ہوتی جائے گی چائے میں اُبال آتا جائے گا اور مزیدار چائے 20 منٹ میں پک کر تیار ہو جائے گی۔
٭ اس کے علاوہ ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ الیکٹریکل چولہے پر چائے بنالیں تاکہ گیس کی دشواری نہ ہو لیکن اگر ستری پر بنا رہے ہیں تو احتیاط لازمی کریں اور ہاتھوں میں دستانے پہن لیں۔