اگر آپ بھی چائے کی پرانی چھننی پھینک دیتے ہیں تو ٹہریں ۔۔ جانیئے اس کو استعمال میں لانے کا حیرت انگیز طریقہ

image

چائے کی چھننی خراب ہونے یا ٹوٹنے پر ہم اس کو پھینک دیتے ہیں اور اکثر خواتین تو اس کو اسی وقت پھینک دیتی ہیں جب اس کی ڈنڈی خراب ہونے لگے یا وہ مڑ جائے تو اور کچھ اس کو جب پھینکتی ہیں جبکہ اس کی چھننی کی جالی خراب ہو۔ مگر آج ہماری ویب میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں چائے کی خڑاب چھننی کو استعمال کرنے کے کچھ یسے استعمالات جن کی مدد سے آپ خراب چھھنی کو بھی استعمال میں لا کر اپنے پیسے بچا سکتی ہیں۔

٭ چوڑی:

آپ بازار سے پلاسٹک کے چوڑی نما موٹے کڑے خریدنے جاتے ہیں، اگر چاہیں تو اپنی پسند کے کڑے گھر میں خود ٹوٹی ہوئی چائے کی چھننی سے بنا سکتے ہیں۔ چائے کی چھننی کی ڈنڈی کاٹ کر اس کے گول حصے کو الگ کرلیں اور پھر اس پر دھاگہ چڑھا کر موتی چسپاں کرلیں لیجیئے زبردست سے کڑے بن جائیں گے۔

٭ پرندے کی سیٹ:

اکثر خواتین گھر کی کھڑکیوں میں پرندوں کے لئے کھانا رکھتی ہیں یا ان کے بیٹھنے کے لئے جھولے نما سیٹ بازار سے خرید کر لاتی ہیں مگر اب ٹوٹی ہوئی چائے کی چھننی کے گول گھیرے کو لیں اس پر پہلے گلو گم لگا دیں اور پھر اس کو خشک کرکے اس کو کسی بھی طرح سجا لیں چاہے تو اس کے اوپر آئل پینٹ کرلیں لیجیئے کیا رنگا رنگ پرندے کی سیٹ تیار ہوجائے گی۔

٭ پن ہولڈر:

جوڑہ پن ہو یا دوپٹوں میں لگانے کی سیفٹی پن سب سے زیادہ یہی پنیں گھروں میں کھوتی ہیں اور بار بار منگوانی پڑتی ہیں اس سے اچھا ہے ایک پن ہولڈر لگالیں اس میں ڈالتی رہیں پنیں بھی محفوظ اور ٹوٹی ہوئی چائے کی چھننی بھی کام میں آجائے گی۔ چھننی کے درمیان کی جالی کاٹ کر اس جگہ کپڑا لگا کر اوپر کی جانب سے سوئی کی مدد سے سلائی کرلیں اور پھر اس کے چاروں طرف قمیضوں کے نکلے ہوئے پُرانے بٹن لگادیں، سجاوٹ بھی ہو جائے گی اور پھر پن کھونے سے بھی بچ جائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Chai Ki Channi Ko Dobara Istemal Karne Ka Tarika

Chai Ki Channi Ko Dobara Istemal Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chai Ki Channi Ko Dobara Istemal Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.