چائے کی پتی اصلی ہے یا نقلی؟ جانیئے کچن میں استعمال ہونے والی 3 عام چیزیں جو بازار میں نقل مل رہی ہیں

image

کھانے پینے کی چیزوں میں ملاوٹ کو پہچاننا سیکھیں تاکہ خود بھی ملاوٹی اور غیر معیاری چیزوں سے بچ سکیں اور اپنے گھر والوں کو بھی بچا سکیں۔

چائے کی پتی:

چائے کی پتی بھی بازار میں ملاوٹ کرکے دی جا رہی ہے، تھوڑی سی چائے کی پتی میں ڈھیر سارا کالا بھورا ہوتا ہے جو دیکھنے میں تو بالکل پتی کی طرح لگتا ہے، یہی وجہ ہے کہ چائے کا ذائقہ اچھا نہیں آتا۔ لیکن اگر آپ اس کو جانچنا چاہتے ہیں تو ایک بہت آسان سا کام کریں، کسی بھی ململ کے کپڑے پر تھوڑی سی چائے کی پتی ڈالیئے اور اس کے اوپر پانی کے قطرے ڈالیں، اب چائے کی پتی کو الگ کرلیں اور ململ کے کپڑے کو پانی کے اندر لے جائیں، اگر فوری پتی کا رنگ کپڑے سے نکل جائے تو وہ اصلی ہے اور اگر نہیں تو اس کا مطلب ہوا کہ آپ ملاوٹ والی چائے کا استعمال کر رہے ہیں۔

لال مرچ:

اگر لال مرچ کو چیک کرنا چاہتی ہیں تو ایک چمچ لال مرچ کو آدھے گلاس پانی میں ڈالیں اور نکال کر ہاتھ پر رگڑیں، اگر یہ کنکریلی محسوس ہو یا چکناہٹ محسوس ہو تو یہ ملاوٹ والی مرچ ہے، البتہ اگر ہاتھ پر رگڑنے سے آپ کو کچھ بھی محسوس نہ ہو تو وہی مرچ اصل ہے۔

کالی مرچ:

کالی مرچ کو ہاتھوں پر ایک سے دو مرتبہ زور سے دبائیں، اگر جلدی ٹوٹنے لگے تو یہ ملاوٹی ہے اور اگر نہیں تو اس کا مطلب آپ خالص مرچ استعمال کر رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Chai Ki Patti Asli Hai Ya Naqli

Chai Ki Patti Asli Hai Ya Naqli - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chai Ki Patti Asli Hai Ya Naqli. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.