مشہور شیف چنا چاٹ کا ذائقہ بڑھانے کے لئے کیا ملاتے ہیں؟ آپ بھی جانیئے اور بنائیں بالکل باہر کی طرح ذائقہ دار چنا چاٹ

image

افطار میں مزیدار سپائسی چنا چاٹ کھائے بغیر تو جیسے مزہ ہی نہیں آتا اور گھر میں بنائی ہوئی چنا چاٹ کا ذائقہ بازاری چنا چاٹ سے ذرا مختلف ہوتا ہے تو اب ہم آپ کی اس مشکل کا آسان حل ہم بتانے جا رہے ہیں جس کو استعمال کرنے کے بعد آپ کبھی بازاری چاٹ نہ منگوائیں گے۔ کیونکہ آج ہماری ویب میں آپ کو مشہور شیف کی بتائی ہوئی چنا چاٹ کی خاص ریسیپی بتانے جا رہے ہیں

اسپیشل چنا چاٹ ترکیب:

٭ چنوں کو بھگوتے وقت اس میں ایک چمچ میٹھا سوڈا ڈال کر بھگوئیں۔

٭ ان کو ابالتے وقت اس میں کارن فلور شامل کرلیں۔

٭ جب چنے ابل جائیں تو بتائے گئے طریقے سے چاٹ بنائیے۔

اجزاء:

لال مرچ پاؤڈر، بیکنگ پاؤڈر، کٹے ہوئے ٹماٹر، کٹی ہوئی پیاز، کٹی ہوئی ہری مرچ، لیموں کا رس، ٹماٹر کا رس، ایک چمچ ٹاٹری پاؤڈر، نمک، کالی مرچ، انار دانہ پسا ہوا، پسی ہوئی کلونجی، چٹکی بھر ہلدی، پسا ہوا زیرہ۔

ترکیب:

٭ ایک پیالے میں ابلے ہوئے چنے ڈالیں، اس میں بتائے گئے تمام اجزاء یعنی ( لال مرچ پاؤڈر، بیکنگ پاؤڈر، کٹے ہوئے ٹماٹر، کٹی ہوئی پیاز، کٹی ہوئی ہری مرچ، لیموں کا رس، ٹماٹر کا رس، ایک چمچ ٹاٹری پاؤڈر، نمک، کالی مرچ، انار دانہ پسا ہوا، پسی ہوئی کلونجی،چٹکی بھر ہلدی اور پسا ہوا زیرہ) شامل کریں۔

٭ اب ان کو ایک چمچ کی مدد سے اچھی طرح مکس کرلیں

٭ لیجیئے اسپیشل چنا چاٹ تیار ہوگئی ہے، اب اس میں پاپڑی ڈال کر سروو کریں۔

ایسی ذائقہ دار چاٹ کھا کر گھر والے تعریف کیئے بغیر نہ رہ سکیں گے!

You May Also Like :
مزید

Chana Chaat Ka Zaiqa Dar Banany Ka Tarika

Chana Chaat Ka Zaiqa Dar Banany Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chana Chaat Ka Zaiqa Dar Banany Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.