رمضان المبارک میں گھر گھر چنے بنائے جاتے ہیں کیونکہ چنا چاٹ افطار کے اہم لوازمات میں سے ایک ہے لیکن پریشانی اس وقت ہوتی ہے جب سب دسترخوان پر بیٹھے کہہ دیں کہ کچے چنے کیوں پکا لیے ۔ یقیناً آپ کو شرمندگی محسوس ہوگی تو پریشان نہ ہوں بس چنوں کو بھگوتے وقت یہ چیز ڈال دیں اور پھر پکائیں اس طرح یہ اتنی اچھی طرح گل جائیں گے کہ زیادہ چبانا ہی نہیں پڑے گا۔
ٹپ:
٭ چنوں کو ہمیشہ آپ ایک بڑے برتن میں بھگوئیں اور پانی چنوں کی مقدار سے زیادہ ڈالیں کہ یہ پوری طرح پانی میں بھیگ جائیں۔
٭ پھر ان میں دو چمچ میٹھا سوڈا اور آدھا چمچ نمک ڈال کر بھگوئیں اور ڈھکن ڈھک دیں۔
٭ کم ازکم ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ لازمی چنوں کو بھگو دیں پھر جب آپ ان کو پکائیں گی تو یہ جلد ہی پک بھی جائیں گے اور گل بھی جائیں گے۔
٭ بہتر یہ ہے آپ سحری کے فوری بعد چنوں کو بھگو دیں اور ظہر کے وقت ابال لیں، اس طرح آپ کو افطاری میں چنا چاٹ بنانے میں بالکل بھی دیر نہیں لگے گی۔