طریقہ:
٭ ایک پاؤ یا حسبِ ضرورت چنا دال کو ایک جگ پانی میں ڈال دیں اور اس میں دو چمچ میٹھا سوڈا ڈال کر اچھی طرح رگڑ لیں پھر یہ پانی پھینک دیں اور اسی طرح دو سے تین مرتبہ دال رگڑ کر دھولیں۔ اس کے بعد دوبارہ جگ پانی سے بھرلیں دو چمچ میٹھا سوڈا ڈال کر چار سے پانچ گھنٹے بھگو دیں۔
٭ ایک صاف کپڑے یا ٹشو پیپر پر اس دال کو پھیلا لیں اور اچھی سے خشک کرلیں کہ پانی سے دال بالکل پاک ہوجائے۔
٭ ایک کڑاہی میں آئل تیز گرم کرلیں اور پھر اس میں تھوڑی تھوڑی کر کے دال ڈال کر فرائی کرلیں۔ پھر کپڑے یا ٹشو پر نکال لیں تاکہ آئل جذب ہوجائے۔ پھر چاٹ مصالحہ، کالی مرچ پاؤڈر، نمک اور پسی لال مرچ حسبِ ذائقہ چھڑک کر چائے کے ساتھ پیش کردیں۔
ضروری ٹپس:
٭ دال جتنی دیر بھیگے گی اتنی ہی اچھی فرائی ہوجائے گی۔
٭ دال کو کڑاہی میں اس وقت تک فرائی کریں جب تک کہ آئل کے جھاگ کڑاہی میں سے ختم نہ ہوجائیں۔
٭ کپڑے یا ٹشو سے لازمی خشک کریں تاکہ اضافی پانی اور آئل دال سے مکمل نکل جائے۔