ہوٹل میں چنے کا ذائقہ دار سالن بناتے وقت شیف کون سی ٹپس کا استعمال کرتے ہیں؟ جانیئے ایسی ٹپ جو آپ کے کھانوں کا بھی ذائقہ بڑھا دیں

image
چنے کا سالن ایسی چیز ہے کہ جوزیادہ تر لوگوں سے اچھا نہیں بن پاتا،اکثر لوگوں کے چنے بےمزہ رہ جاتے ہیں۔ لیکن ہم یہاں شیف اعجازانصاری کی بتائی ہوئی ایسی ترکیب لے کر آئے ہیں کہ اس طریقے سے سالن بناکر آپ بہترین چنے کا سالن بنا سکتی ہیں ۔اس کےلئے ہمیں چاہیے۔

چنے(ابلے ہوئے) آدھا کلو، پیاز دو عدد(چوپ کی ہوئی)، ٹماٹر دو عدد(چوپ کئے ہوئے یا پسے ہوئے)، نمک 1ٹی اسپون، ادرک کا پیسٹ 1 ٹی اسپون،لہسن کا پیسٹ 1 ٹی اسپون، لال مرچ 1ٹیبل اسپون، ہلدی آدھا ٹی اسپون، دہی 5 سے 6 ٹیبل اسپون، خشک دھنیا 1ٹی اسپون، کالی مرچ آدھا ٹی اسپون، بھنا پسا زیرہ 1ٹی اسپون ، تیل آدھا کپ

ایک پین میں تیل گرم کریں اس میں پیاز ڈالیں ،اس کے ساتھ ہی نمک ڈال دیں تاکہ پیاز جلدی براؤن ہو،اب اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ، ٹماٹرکا پیسٹ یا (چوپ کئے ہوئے) ڈال کر بھون لیں ،جب اچھی طرح یہ تمام چیزیں یک جان ہوجائیں تو اس میں لال مرچ،ہلدی،اور دہی ڈال دیں، جب یہ سب بھی بھن جائے تو اس میں تھوڑے سے چنے مسل کر ڈال دیں اب ان سب کو اچھی طرح مکس کر لیں اور دو کپ پانی ڈال کر اس کو تھوڑا پکنے دیں جب یہ سب چیزیں اچھی طرح پک جائین اور سالن کی شکل اختیار کر لیں تو اس میں زیرہ، خشک پسا ہوا دھنیا ،اور گرم مصالحہ چھڑک کر دھیمی آنچ پر رکھ دیں اب اس میں ابلے ہوئے چنے ڈال کر خوب اچھی طرح چلالیں۔اور دم پہ رکھ دیں ۔گارنش کے لئے ابلے ہو ئے انڈے رکھ دیں،اور باریک کٹی ہوئی ادرک،ہری مرچ اور ہرا دھنیا چھڑک دیں۔ مزیدار چنوں کا سالن تیار ہے۔ روٹی یا چاول کے ساتھ مسنون طریقے سے تناول کریں۔
You May Also Like :
مزید

Chane Ka Salan

Chane Ka Salan - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chane Ka Salan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.