چنے کی دال کا حلوہ کالا ہو جاتا ہے؟ تو بنائیں لاجواب حلوہ اس طریقے سے اور جیت لیں سب کے دل

image
چنے کی دال کا حلوہ بننے میں وقت ضرور لگ جاتا ہے اور ظاہر ہے محنت بھی لیکن بنتا بڑا مزےدار ہے، اور بعض دفعہ کسی کا بھی اگر صحیح نہ بنے تو مایوسی ہوتی ہے، چلیں آج ہمارے ساتھ اس طرح سے بنائیں اپنا حلوہ اور بنائیں اس کو یادگار۔

طریقہ:

٭ دال حسبِ ضرورت بھگولیں تاکہ نرم آسانی سے ہوجائے۔

٭ پتیلے میں بھیگی ہوئی دال ڈالیں اور اس میں دال سے ایک حصہ زیادہ دودھ ڈالیں۔ یعنی ایک کلو دال ہےتودو کلودودھ ڈالیں۔ اس کو اچھی طرح پکائیں جب دودھ تھوڑا سا رہ جائے تو دال کو نکال کر مکسر میں پیس لیں۔

٭ اب پسی ہوئی دال کو کڑاہی میں ڈالیں ، اس میں گھی شامل کرکے اچھی طرح آدھے گھنٹے تک پکائیں پھر پسی ہوئی چینی، تھوڑا سا پاؤڈر والا سوکھا دودھ، بادام پستے ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور تھوڑا پانی یا چاہیں تو مزید دودھ ڈال لیں اس سے یہ بے حد مزے کا بنے گا۔

٭ اب جس پایلے میں آپ حلوہ رکھنا چاہتی ہیں اس کے چاروں طرف گھی لگا لیں اور حلوہ اس میں ڈال کر اوپر سے کٹے ہوئے بادام پستے، کھوپرہ اور چاندی کا ورق لگالیں۔ اس کو جمنے دیجئے اور ایک گھنٹے بعد اس کی قتلیاں کاٹ لیں۔ لیجئیے تیار ہے ذائقہ دار دال کا حلوہ!

ضروری ٹپس:

٭ دال کو ایک گھنٹہ لازمی اچھی طرح بھگو لیں۔ تاکہ سختائی زیادہ نہ رہے۔

٭ جتنا چمچ چلا کر پکائیں گی حلوہ انتا ہی نرم ہوگا۔

٭ دودھ کا زیادہ استعمال اس کا ذائقہ اچھا کردیتا ہے۔

٭ زردے کا رنگ ڈالنا چاہیں تو آخر میں چینی کے ساتھ ڈال دیں لیکن مقدار کم رکھیں ورنہ حلوہ پکنے کے بعد کالا ہوجائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Channe Ke Daal Ka Halwa Banane Ka Tarika

Channe Ke Daal Ka Halwa Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Channe Ke Daal Ka Halwa Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.