چکن کے چپلی کباب کا اپنا ہی ذائقہ ہے یہ بنتے اتنے آسانی اور مزے کے ہیں کہ کھانے والے انگلیاں بھی کھا جائیں، تو چلیں جانتے ہیں یہ کیسے بنتے ہیں؟
ترکیب:
٭ چکن دھو کر اس کو بلینڈر میں ڈالیں اس میں بیسن، کارن فلور، کالی مرچ، لال مرچ، چٹکی بھر ہلدی، نمک، زیرہ، اجوائن، آدھا چمچ ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں تاکہ قیمہ بن جائے۔
٭ اس میں ہری مرچ ہرا دھنیا، چپلی کباب کا مصالحہ اور گرم مصالحہ بھی شامل کرلیں اور کھ دیر کھلا چھوڑ دیں۔
٭ اب اس کی ٹکیاں بناکر آئل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔ اور بن گئے آپ کے چکن چپلی کباب ان کو چٹنی اور کیچپ کے ساتھ سروو کیجیے۔