بارش کے بعد چھت سے پانی ٹپکتا ہے تو جانیئے چھت کو ٹپکنے سے کیسے بچایا جاسکتا ہے

image

بارشوں کے موسموں میں اکثر چھت سے خوب پانی ٹپکتا ہے جس کی وجہ چھت کی تعمیر کے دوران استعمال ہونے والے میٹیریل یعنی سمینٹ، بجری وغیرہ کا غیر معیاری ہونا ہوتا ہے اور پانی زیادہ لگنے کی وجہ سے چھت ٹپکنے لگ جاتی ہے۔

اور آج کل تو بارشیں بھی بہت زیادہ ہو رہی ہیں ایسے موسم میں اپنے گھر کی چھتوں سے ٹپکتے ہوئے پانی سے بچنا ہے تو دیر کئے بغیر جانیئے ہماری ویب کے ٹپس اینڈ ٹرکس سیکشن کی خاص ٹپ جو آسان بھی ہے اور کارآمد بھی، آزمائی ہوئی بھی ہے اور عام استعمال کے لئے خاص بھی۔

ٹپس:

٭ چھت سے پانی ٹپکتا ہے تو آپ کو چاہیئے کہ تھرماپول کا ایک ٹکڑا لیں، اس پر سادہ چونا لگائیے جوکہ بازار میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے اور رنگ والوں کے پاس بھی ہوتا ہے۔ چونے کو تھرماپول پر لگا کر وہ سائیڈ جس پر چونا لگایا ہے اس کو چھت کی طرف کیجیئے اور سادے حصے کو نیچے رکھیں اور اس کو اچھی طرح چسپاں کردیجیئے۔ اس طرح بہت ممکن ہے کہ پانی نہیں ٹپکے گا ، یا کم ٹپکے گا اور پھر سادی طرف اور تھرماپول کے کناروں پر بھی پلاسٹر آف پیرس لگا دیجئیے یوں پانی کم ٹپکنے گا ۔ لیکن یہاں برائیٹ فآر ڈے کے مطابق تھرماپول پانی کو ایک مخصوص درجہ حرارت تک جذب بھی کرتا ہے اور خشک بھی کرلیتا ہے، مگر بہت زیادہ نمی کی صورت میں وہ بہہ جاتا ہے، اس لئے یہ طریقہ مستقل تو نہیں البتہ کچھ محدود مدت کے لئے مناسب ہے۔

٭ پیپر ٹیپ تو آپ کو پتہ ہی ہوگا جو کہ پیکنگ کے لئے استعمال ہوتا ہے اس کو بھی چھت کے اس حصے پر لگا سکتے ہیں جوکہ ٹپکتا ہے۔

٭ صرف اور صرف پلاسٹر آف پیرس کو بھی آپ دیواروں اور چھتوں پر لگا سکتے ہیں۔

٭ سفید سیمنٹ کا پیسٹ بنائیے اور اس کو دیواروں پر لگائیے، ایسے نہ صرف آپ کی دیوار مضبوط ہو جائے گی بلکہ پانی کے ٹپکنے سے بھی بچ جائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Chat Se Pani Tapakne Se Bachne Ka Tarika

Chat Se Pani Tapakne Se Bachne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chat Se Pani Tapakne Se Bachne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.