چٹائی اور بُغدا صاف کرکے محفوظ بنانے کا طریقہ اتنا آسان، آپ بھی جان لیں تاکہ یہ اگلے سال عید پر بھی کام آسکیں

image

عید کے موقع پر چونکہ گوشت کاٹنے کے لئے ہر گھر میں چٹائی بچھائی جاتی ہے اور گوسشت کاٹنے کے لئے بُغدا بھی لازمی چاہیئے ہوتا ہے تاکہ ہڈیوں کو توڑا جا سکے اور گوشت جلدی جلدی کاٹ لیا جائے۔ بغدے اور چٹائیاں استعمال کے بعد اچھی طرح دھو کر صاف کرنا بھی ضروری ہے تاکہ آنے والے سالوں کے لئے محفوظ کیا جا سکے، آپ میں سے اکثر لوگ چٹائیاں پھینک دیتے ہوں گے، مگر کچھ گھروں میں ان کو صاف کرکے بھی رکھا جاتا ہے۔ ان کے لئے ہماری ویب کے ٹپ سیکشن میں موجود ہے گھریلو نسخے جو اس عید آپ کی مدد کریں گے۔

چٹائی صاف کرنے اور محفوظ بنانے کا طریقہ:

٭ ایک ٹپ میں نیم گرم پانی لیں، اس میں ایک چمچ سوڈا اور کالا صابن جو بازار میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے، ان کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس پانی کو چٹائی پر ڈالیں اور برش کی مدد سے رگڑیں، اس میں سرف یا برتن دھونے کا صابن بھی ڈال سکتی ہیں اچھی طرح چٹائی کو رگڑیں، خون کے نشانات بھی صاف ہو جائیں گے اور چٹائی ایک دم چمکدار ہو جائے گی۔

٭ چٹائی دھونے کے بعد دھوپ میں سکھالیں، اس کے بعد فینائل کی گولیاں چٹائی میں رکھ دیں، کم از کم 3 سے 4 اور اس کو اچھی طرح فولڈ کرلیں اور ایک بڑے پلاسٹک کے تھیلے میں رکھ لیں، یہ سارا سال بالکل محفوظ رہے گی۔

بُغدا صاف کرنے اور محفوظ بنانے کا طریقہ:

٭ بُغدا صاف کرنے کے لئے سرف کے پانی سے اس کو اچھی طرح دھو لیں، اسکواش برائٹ یا جونے سے اچھی طرح رگڑلیں، لیکن ذرا احتیاط سے کہیں ہاتھ ہی نہ کاٹ لیں، احتیاط سے اس کو دھو لیں۔

٭ خشک ہونے پر بُغدے میں اچھی طرح روئی کی مدد سے آئل لگائیں لیکن آئل کو ہلکا سا گرم کرلیں، گرم آئل کی وجہ سے بُغدے پر کبھی زنگ نہیں لگے گا اور یہ بالکل محفوظ رہے گا۔

You May Also Like :
مزید

Chatai Aur Bughdy Saaf Karne Ka Tarika

Chatai Aur Bughdy Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chatai Aur Bughdy Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.