چٹنی بھرے شامی کباب بنائیں اور بدلیں کباب بنانے کے طریقہ کے ساتھ ساتھ اس کا ذائقہ بھی

image
شامی کباب کے بجائے اب چٹنی بھرے کباب بنا کر دیکھیں آپ کو بھی کھانے میں مزہ آئے گا اور گھر والے بھی تعریف کرنا نہ بھولیں گے۔ تو پھر جانیں آسان سی ریسیپی اور کریں کھانے کا مزہ دوبالا۔

ترکیب:

٭ چنے کی دال سب سے پہلے بھگو دیں اور قیمہ دھو کر ابالنے کے لئے رکھ دیں۔املی بھگو لیں، ساتھ ہی ہری مرچیں، پیاز، ٹماٹر کاٹ لیں اور انڈہ پھینٹ کر رکھ دیں اور اس میں بریڈ کرمز بھی شامل کرلیں۔ انار دانہ بھی پیس کر پاؤڈر بنالیں۔

٭ ہری مرچ، پسی ہوئی لال مرچ، دھنیا پاؤڈر انار دانہ، ہرا دھنیا پودینہ، املی پیسٹ، ہلدی،ادرک ، لہسن اور زیرے کو مکسر میں ڈال کر چٹنی بنالیں۔

٭ دال میں پانی، نمک اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر اس کو گلا لیں۔ پھر دال اور قیمے کو ایک پتیلی میں ڈالیں اور ساتھ ہی چٹنی بھی اسی دال اور قیمے میں ڈال کر پانچ سے دس منٹ کے لئے پکا لیں۔ اور بلینڈر میں ڈال کر تمام سامان کو پیس لیں۔

٭ کباب کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنائیں اورپھٹے ہوئے انڈوں میں ڈپ کریں۔ آئل گرم کے ڈیپ فرائی کرلیں۔ لیجئیے تیار ہیں آپ کے چٹنی بھرے کباب۔

ضروری ٹپ:

٭ دال اور قیمے کو اچھی طرح دھو کر گلالیں تاکہ کچا نہ رہے۔

٭ مرچیں حسبِ ضرورت استعمال کریں، چاہیں تو قیمے کو گلاتے وقت بھی مرچیں اور ہلدی شامل کرلیں یا پھر چٹنی بنانے میں ہی ڈال لیں۔

٭ بریڈ کرمز شامل نہیں کرنا چاہتیں تو ایسے ہی انڈے میں ڈپ کرکے کباب فرائی کرلیں۔

You May Also Like :
مزید

Chatni Bhara Kabab Banane Ka Tarika

Chatni Bhara Kabab Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chatni Bhara Kabab Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.