ہمارے یہاں شام کی چائے تو ہر گھر میں ہی بنتی ہے اور بہت سے لوگ چائے کے ساتھ کچھ نہ کچھ کھانا پسند کرتے ہیں، ایسے میں اکثر خواتین یا تو باہر سے کچھ منگوا لیتی ہیں یا پھر آلو پیاز کے پکوڑے وغیرہ بنا لیتی ہیں۔ پر کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ گھر میں رکھے کل کے بچے ہوئے چاول سے بھی پکوڑے بنا سکتی ہیں؟ آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں کچھ آسان سی ترکیبیں جو آپ شام کے ناشتے کے علاوہ بچوں کو اسکول ٹِفن کیلیئے بھی دے سکتی ہیں۔
چاول کے پکوڑے:
چاول کے پکوڑے بنانے کیلیئے آپ کو چاہیئے؛
بچے ہوئے چاول - 2 کپ
پیاز 1 عدد
ادرک کا ایک ٹکڑا
لہسن 4 جَوئے
کڑی پتا اور دھنیا
ہلدی پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچ
کشمیری لال مرچ پاؤڈر 2 چمچ
زیرہ پاؤڈر 1 چمچ
گرم مصالحہ 1/2 چائے کا چمچ
ہینگ پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
بیسن 1/2 کپ
چاول کا آٹا 1/4 کپ
تیل – 1 سے 2 چمچ
ڈیپ فرائنگ کے لیے تیل
بنانے کا طریقہ:
ایک پیالے میں چاول، چھوٹی کٹی ہوئی پیاز، ادرک لہسن کڑی پتا اور دھنیا باریک کٹا ہوا، اسکے علاوہ نمک اور سارے مصالحے اس میں شامل کریں، پھر بیسن، چاول کا آٹا اور تیل ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں۔ جب نرم سا مکسچر بن جائے تو ہاتھ میں تھوڑا سا تیل لگا کر جیسے چاہیں ویسی شکل کے کباب بنالیں۔ اب تھوڑی دیر فریج میں رکھنے کے بعد اسے کولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں۔ مزیدار چاول کے پکوڑے تیار ہیں اسے چٹنی یا کیچپ سے لگا کر کھائیں۔