چیز نوڈلز آملیٹ ! بچے اگر انڈہ کھاتے ہوئے منہ بناتے ہیں تو انہیں نوڈلز میں انڈہ ڈال کر یہ نئی ریسیپی بنا کر کھلائیں

image

ناشتے میں بچے ہر روز انڈہ نہیں کھاتے اور منہ بناتے ہیں کہ انڈہ نہیں کھانا لیکن صحت مند ناشتہ بچوں کی صحت کیلئے بہت ضروری ہوتا ہے اس لیے ماؤں کی اولین ترجیح انڈہ کھلانا ہوتا ہے اگر آپ کا بچہ بھی یوں انڈہ کھاے میں تنگ کرتا ہے تو اب سے آپ انڈے کو نوڈلز کے ساتھ بنا کر کھلائیں اور چاہیں تو سکول کے لنچ میں دے دیں۔ بچہ مزے سے کھائے گا بھی اور صحت مند بھی بنے گا۔

چیز نودلز بنانے کی ریسیپی:

نوڈلز کو ٹیسٹ میکر کے ساتھ اتنا پکائیں کہ پانی بالکل خشک ہوجائے۔ پیالے میں انڈے اور دودھ پھینٹ لیں۔ اب اس میں نمک، سرخ مرچ، پیاز، ٹماٹر اور شملہ مرچ شامل کرکے اچھی طرح پھینٹیں۔ نان اسٹک فرائنگ پین میں تھوڑا سا گھی پھیلائیں۔ اس میں انڈوں کا آمیزہ ڈال کر ڈھک دیں۔ ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔ ڈھکن کھول کر آملیٹ پر نوڈلز پھیلا دیں۔ اس پر چیز کرش کرکے پھیلا دیں۔ اوون کا اوپری برنر آن کرکے آملیٹ اس میں رکھ دیں۔ یہاں تک کہ چیز پگھل کر سیٹ ہوجائے۔ نکال کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ تیار ہونے پر بریڈ کے ساتھ سرو کریں۔

You May Also Like :
مزید

Cheese Noodles Omelette Recipe

Cheese Noodles Omelette Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Cheese Noodles Omelette Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.