گوشت کو بناتے وقت شیف کیا ملاتے ہیں جو باربی کیو ذائقے دار بنتا ہے؟ جانیں وہ راز اور آپ بھی بنائیں مزیدار ریسٹورنٹ اسٹائل باربی کیو اب گھر میں

image

بار بی کیو کا نام لیتے ہی سب کے منہ میں پانی آجاتا ہے اور کیوں نہ آئے ہمارے یہاں ایک سے ایک بہترین ترکیب سے بار بی کیو بنایا جاتا ہے۔ اور بکرا عید میں تو کوئی بھی دعوت اس کے بنا مکمل نہیں ہوتی۔ باربی کیو بنانے کا ہر کسی کا اپنا طریقہ اور ریسیپی ہوتی ہے اور وہ اسی مطابق بناتا ہے۔ پر ترکیب چاہے کچھ بھی ہو باربی کیو مزیدار بنے یہ سب کی خواہش ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو کچھ مشہور شیف کی ٹپس بتائیں گے جس سے آپ بھی مزیدار باربی کیو بنا سکتی ہیں۔ شیف زاکر: شیف زاکر کی باربی کیو ریسیپی کے مطابق خشخاش کو اچھی طرح دھو کر بوٹیوں کے مصالحے میں شامل کرنے سے اسکا ذائقہ اچھا ہوجاتا ہے۔ شیف گلزار: تکہ بوٹی کے مصالحے میں اویسٹر ساس (سیپ کی چٹنی) ڈالنے سے باربی کیو میں مختلف اور اچھا ذائقہ آتا ہے۔ یہ ساس با آسانی مارکیٹ سے مل جاتا ہے۔ اعجاز انصاری: باربی کیو بناتے وقت اسکے مصالحے میں آم چُور پاؤڈر ڈالنے سے اسکا ٹیسٹ مزید بڑھ جاتا ہے۔ بابا فوڈز: جب بھی آپ تکہ بوٹی بنائیں تو سب سے پہلے ایک پیالے میں پانی لیں اس میں گوشت کی بوٹیوں کو ڈالیں پھر اس میں نمک اور سفید سرکہ شامل کرکے آدھے گھنٹے کے لیئے چھوڑ دیں۔ اس سے باربی کیو میں بہترین ذائقہ آئے گا۔

You May Also Like :
مزید

Chef Gosht Kese Banate Hain

Chef Gosht Kese Banate Hain - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chef Gosht Kese Banate Hain. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.