شیف راحت مزے دار کھانے بناتی ہیں ساتھ ہی اپنے منفرد انداز اور لاجواب ٹپس سے لوگوں کے دل جیت لیتی ہیں، کئی سالوں سے ہم سب شیف راحت کے جیسے بنائے ہوئے کھانے بنانے کی کوشش کرتے ہیں، کچھ کھانے بنانے میں تو کامیاب ہو جاتے ہیں اور کچھ کھانوں میں ذرا سی کسر رہ جاتی ہے اور بعض اوقات روزمرہ کے عام کھانوں میں ہی ہم کچھ ایک دو اجزاء کی کمی کی وجہ سے ذائقے کا لطف نہیں اٹھا پاتے۔ ایسے میں آج جانیئے ان کی بتائی ہوئی لاجواب ٹپس۔
ٹپس:
٭ پیاز کو فرائی کرتے وقت اس میں صرف آدھا چمچ مکھن ڈال دیں اور پھر اس کو بھونیں تو کھانے کا مزہ شاہی مزہ کھلاتا ہے اور یوں آپ ہر طرح کے کھانے کو لاجواب بنا سکتی ہیں۔
٭ دال کا تڑکا لگاتے وقت زیرے کو آئل میں بھون لیں اور پھر اس میں چٹکی بھر سونف ڈال دیں تو ہر طرح کی دال کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔
٭ سبزیوں کا ذائقہ بڑھانے کے لئے ان کو ابال کر پکائیں، یہ زیادہ فائدے مند ہوں گی۔
٭ گوشت میں نمک لگا کر اس کو 5 منٹ رکھ دیں اور پھر اس کو دھو کر پکائیں تو کھانا کا ذائقہ واہ واہ مزیدار ہو جائے گا۔