کھانے کو لذیز بنانا ہو یا پھر ۔۔۔۔ مشہور شیف کی بتائی گئی 5 ایسی ٹپس جو کچن میں کام کرنے والی ہر خاتون کے لیے جاننا ضروری ہیں

image

کھانا بنانا تو آج کل ہر کسی کو آتا ہے، مگر ماہرِ شیف کے انداز سے کھانا بنانا ایک بڑا آرٹ ہے، جس کو ہر کوئی نہیں جان سکتا، کھانا تو بن جاتا ہے لیکن ذائقہ جب ہی آتا ہے جبکہ کھانوں کو مختلف ٹپس سے بنایا جائے کیونکہ ہر کھانا اسپیشل ہوتا ہے۔ آج وومن کارنر میں ایک مرتبہ پھر مشہور شیف کی بتائی گئی اہم ٹپس جانیئے اور کچن ایکسپرٹ بن جائیے۔

ٹپس:

٭دال کو ذائقے دار کیسے بنائیں؟

دال کو ذائقے دار بنانے کے لئے یہ ضرروی ہے کہ جب اس کو پکانے سے قبل بھگوئیں تو نیم گرم پانی میں بھگوئیں تاکہ یہ جلدی ہی نم پڑ جائے اور اس میں موجود کیلویرز ضائع نہ ہوں۔

٭ کھٹے آلو کیسے بنائیں؟

کھٹے آلو جلدی اور مزیدار بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے کہ آلو کو ابالنے کے بعد ان کو چھیل لیں اور ایک پیالے میں رکھیں اور اس میں سرکہ ڈال کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد ان کو مصالحے میں بنائیں یہ بہت اچھے بنیں گے۔

٭ کیک کو کیسے بیک کریں؟

کیک کے اندر سارا سامان ڈال دیتے ہیں مگر یہ جلدی اور اچھا بیک نہیں ہوتا تو اس کے لئے آپ اس میں آدھا چمچ ٹاٹری پاؤڈر ڈال دیں، اس سے کیک اندر تک بیک ہو جائے گا۔

٭ گرم مصالحہ کیسے استعمال؟

گرم مصالحے کو پیسنے سے قبل ایک کپ پانی میں بھگو دیں اور اس کے بعد پانی کو کھانوں میں ڈالیں بھی بہت اچھا ذائقہ دیتے ہیں کھانوں کو، اس کے علاوہ گیلے گرم مصالحے کو مکسر میں ڈال کر پیس لیں، اس سے گلا نہیں جلے گا اور ذائقہ بھی اچھا ہو جائے گا۔

٭ جائفل کو کیسے استعمال کریں؟

جائفل کو استعمال کرنے کا سب سے بہتر طریقہ ہوتا ہے اس کو سرسوں یا کسی بھی آئل میں ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور پھر کھانوں میں شامل کریں اس سے آپ کا معدہ بھی کھانا جلدی ہضم کر سکے گا اور چٹخارے دار کھانا بھی تیار ہو جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Chef Reveal Her Cooking Secrets

Chef Reveal Her Cooking Secrets - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chef Reveal Her Cooking Secrets. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.