550 روپے کا سپرے اب خود گھر میں بنائیں ۔۔ مکھیوں کو بھگانے کا ایسا سپرے بتا دیا جس سے مکھی ہو یا چیونٹی سب کیڑے گھر سے بھاگ جائیں گیں

image

مکھیاں تو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ کتنی صفائی کرلو، مہنگے سپرے گھر کے اندر یہاں تک کہ سیڑھیوں، چھت اور واش روم تک میں کرلو لیکن مکھیاں نہیں بھاگتی ہیں۔ اس کا حل ہم بھی آپ کو پہلے بھی بتا چکے ہیں آج اپ کو شیف رضوان کا بتایا ہوا سپیشل سپرے کا نسخہ بتانے جا رہے ہیں جس کو استعمال کرکے اپ کے کچن، باتھ روم، کمروں اور چھتوں کے علاوہ پودوں کے پاس بھنبھنانے والی مکھیاں بھی بھاگ جائیں گیں۔

٭ مکھیاں بھگانے کے لیے لیموں مین لونگ دبا کر رکھنے کا نسخہ بھی استعمال کریں، اس سے جراثیم بھی ختم ہوتے ہیں اور ماحول میں تازگی بھی رہتی ہے۔

سپرے بنانے کا طریقہ:

٭ 4 گلاس پانی کو اچھی طرح ابال لیں۔

٭ 5 سے 8 فینائل کی گولیاں، 2 چمچ بیکنگ سوڈا، 4 چمچ لیموں کا رس، 3 چمچ سرکہ، 2 چمچ پھٹکری پاؤڈر اور 2 چمچ مصری کا پاؤڈر اچھی طرح ڈال کر مکس کریں اور گھر میں جس جگہ مکھیاں زیادہ ارہی ہیں، کیبنٹ کے کونوں کے اطراف اور باتھ روم میں، کھڑکیوں کے پاس ہر جگہ یہ سپرے کرلیں۔ کچھ دیر تک اس جگہ پر نہ جائیں اور پھر ایک گھنٹے بعد آپ کو مکھیاں کم ہی نظر آئیں گی۔ لیکن 1 گھنٹے کے بعد گھر میں اگربتی لازمی جلالیں تاکہ خوشبو رہے۔

You May Also Like :
مزید

Chef Rizwan Ne Bataya Makhiyan Bhagane Ka Spray

Chef Rizwan Ne Bataya Makhiyan Bhagane Ka Spray - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chef Rizwan Ne Bataya Makhiyan Bhagane Ka Spray. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.