مشہور شیف سنجیوو کپور نے بتائے کھانا ذائقہ دار بنانے کی خاص ٹپس جو ہر خواتین کو معلوم ہونی چاہیئے

image

خواتین کھانا بنانے کے لئے ہر قسم کی نئے ریسیپی ٹپس اور ماہر شیف کے بتائے ہوئے طریقے استعمال کرتی ہیں کیونکہ کھانا جب ذائقہ دار ہوتا ہے تو ہی گھر والے پیٹ بھر کے کھانا کھاتے ہیں اور جب گھر والے دل سے کھانا کھائیں تو بنانے والوں کو بھی خوشی ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں دنیا بھر میں مشہور شیف سنجیوو کپور کی بتائی ہوئی بہترین کھانا ٹپس تو بس آپ بھی جانیں اور کھانوں میں جان ڈالیں:

سنجیوو کھانا ٹپس:

٭ ناریل پاؤڈر:

ایسے کھانے جن میں گریوی یا سالن بنتا ہے جیسے کڑاہی، کڑی، قورمہ، مٹر آلو یا کوئی بھی دیگر کھانا اس کو بنانے کے بعد اوپر سے پسا ہوا ناریل ڈالیں تو کھانوں میں مزید ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔

٭ مکھن:

کھانوں میں مکھن اور آئل دونوں کا استعمال 1:1 کے حساب سے کریں، جیسے ایک چمچ آئل ڈال رہی ہیں تو ایک چمچ مکھن استعمال کریں۔ پھر کھانے کا ذائقہ دیکھیں جو کھائے گا وہ کھاتا ہی رہ جائے گا۔

٭ ہلدی:

دال کو ذائقے دار بنانا چاہتی ہیں تو اس میں بھگار ڈالنے سے قبل ہلدی شامل کریں اور پھر بھگار ڈالیں، اس طرح تڑکے والی سادی دال مزیدار بنے گی۔

٭ نمک:

کوفتے، پکوڑے یا کوئی بھی ایسا کھانا جس میں فرائی کرنا ہو اس میں نمک پہلے شامل کریں یعنی آئل کے ساتھ نمک شامل کرکے 5 منٹ فرائی کریں اور پھر دیگر اجزاء ڈال کر کھانا تیار کرلیں۔

٭ ٹماٹر:

ٹماٹر کے پیسٹ میں سرکہ شامل کرکے رکھ لیں اور جب بھی کھانا بنانے لگیں، اس کو شامل کرلیں۔ کھانے میں کسی قسم کی کھٹائی ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور ذائقہ بھی شاندار ہوگا۔

You May Also Like :
مزید

Chef Sanjeev Cooking Tips

Chef Sanjeev Cooking Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chef Sanjeev Cooking Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.