افطار میں آج لذیذ چکن چیز بالز بنائیں اور کریں افطار کا مزہ دوبالا

image

ماہِ رمضان کا آغاز ہے اور مختلف کھانے سحر و افطار کا حصہ بنائے جا رہے ہیں، تو آج ایک اور بہترین ریسیپی اپنی لسٹ میں شامل کر لیں، اور اپنی افطار کی شان بڑھائیں۔

چکن چیز بالز بنانے کی ترکیب:

اجزاء:

چکن: کا قیمہ آدھا کلو

انڈا: ایک عدد

موزریلا چیز: ایک کپ

پارسلے: کٹے ہوئے 2 کھانے کے چمچ

ہری پیاز: 250 گرام

سرخ مرچ: پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

لہسن: کٹا ہوا دو چائے کے چمچ

ادرک کا پیسٹ: ایک چائے کا چمچ

سویا ساس: ایک کھانے کا چمچ

کارن فلور: ایک کھانے کا چمچ

نمک: آدھا چائے کا چمچ

تیل: 4 کھانے کے چمچ (آمیزے کے لیے)

تیل: (تلنے کے لیے)

ترکیب:

• سب سے پہلے چکن کے قیمے میں موزریلا چیز، ادرک کا پیسٹ، سویا ساس، کارن فلور، نمک، پارسلے، ہری پیاز، سرخ مرچ، کٹا ہوا لہسن اور چار کھانے کے چمچ تیل اچھی طرح سے مکس کر لیں۔

• پھر اس کی درمیانی سائز کی بالز بنائیں۔

• بالز بناتے وقت ہاتھوں پر ہلکا سا تیل لگا لیں تاکہ آمیزہ ہاتھوں پر چپکے نہیں۔

• ان چکن چیز بالز کو انڈے میں ڈِپ کریں اور پھر گرم تیل میں دھیمی آنچ پر فرائی کریں۔

• گولڈن براؤن ہونے تک چکن چیز بالز کو فرائیں کر لیں اور چلی گارلک ساس کے ساتھ پیش کریں۔

You May Also Like :
مزید

Chicken Cheese Balls Banane Ka Tarika

Chicken Cheese Balls Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chicken Cheese Balls Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.