چکن کو دودھ میں ڈال کر ابالیں ۔۔ جانیے چکن کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے اور اس ڈش کا ذائقہ برقرار رکھنے کا آسان طریقہ

image

بکرا عید کے بعد جہاں مرغی کے دام گرنا شروع بھی نہں ہوئے تھے وہیں دوبارہ بڑھنا بھی شروع ہوگئے، مہنگائی کے اس دور میں جب بھی چیزیں سستی ہوتی ہیں تو خواتین کی پہلی کوشش یہ ہوتی ہے کہ اسے محفوظ کرکے رکھ لیں، پر مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ کس طرح ان چیزوں کو محفوظ رکھا جائے تاکہ اسکا ٹیسٹ بھی کم نہ ہو اور وہ زیادہ وقت بھی چلے۔ آج ہم آپکو اسکا آسان حل بتائیں گے اور اسکے ساتھ ہی ایک مزیدار ترکیب بھی آپ کے پیشِ خدمت ہے جس میں شامل اجزاء عام بروسٹ بنانے سے مختلف ہے۔ ڈرم اسٹکس بنانے کیلیئے آپ کو جو اجزاء درکار ہیں وہ یہ ہیں۔

اجزاء:

مرغی کی ٹانگیں (ڈرم اسٹکس)

دودھ ایک کپ

پانی آدھا کپ

نمک حسب ذائقہ

پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چمچ

طریقہ:

ایک پین میں مرغی کی ڈرم اسٹکس اس میں دودھ، کالی مرچ اور نمک ڈال کر پندرہ منٹ کے لیئے ڈھکن ڈھک کے پکائیں پھر چولہا بند کرکے اسے ٹھنڈا ہونے تک چھوڑ دیں۔ اب ڈرم اسٹکس کی کوٹنگ کیلیئے آپکو چاہئیے؛

ایک عدد انڈا

نمک حسب ذائقہ

ادرک لہسن کا پاؤڈر ایک ایک چمچ

لال مرچ ایک چمچ

بچا ہو مرغی کا مصالحہ

ان تمام اجزاء کو اچھی طرح سے ملائیں پھرمرغی کے پیس میں کانٹے کی مدد سے سوراخ کریں تاکہ مکسچر اندر تک لگ جائے۔ اسکے بعد بریڈ کِرَمز (ڈبل روٹی کے چورے) میں لگا کر فرائی کریں۔ مزیدار اور منفرد چکن ڈرم اسٹکس تیار ہیں جو بڑے اور بچے دونوں شوق سے کھائیں گے۔

ٹپ:

چکن کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کیلیئے مرغی کو مصالحہ لگا کر سفید ٹرانسپیرنٹ بیگ میں بند کرکے فریزر میں رکھنے سے آپکی چکن جلدی خراب نہیں ہوگی اور نہ ہی اسکا ذائقہ بدلے گا اور وہ لمبے وقت تک چلے گی۔ یاد رہے انڈا اور بریڈ کرمز لگا کے نہیں رکھئیے گا۔

You May Also Like :
مزید

Chicken Drumstick Banane Ka Tarika

Chicken Drumstick Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chicken Drumstick Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.