خواتین مرغی کا گوشت بناتے یا خریدتے وقت اس پر یہ نشان دیکھیں تو ہوجائیں ہوشیار کیونکہ ماہرین کرتے ہیں اس کے استعمال سے خبردار

image

مرغی کا گوشت سب سے زیادہ کھایا جانے والا آئٹم ہے جو سبزی سے لے کر چائنیز تک ہر کھانے میں قابل استعمال ہوتا ہے .

مگر ماہرین ہمیں خبردار کرتے ہیں کہ گوشت خریدتے وقت آپ یہ غور لیں کہ: گوشت پر نشان تو نہیں مرغی کے گوشت پر بھی نشان ہوتے ہیں جو کہ ان کی جلد کی رنگت جیسے ہوتے ہیں اور قدرتی ہوتے ہیں جبکہ ان سے ہمیں کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا۔ لیکن اگر نشانات سفید رنگ کے ہوں تو خطرے کی علامت ہے کیونکہ یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ مرغی اعصابی طور پر کمزور تھی، یا تو اس کے وزن کو جلدی بڑھانے اور جسم کو پھُلانے کے لئے مختلف دواؤں اور انجیکشنز کا سہارا لیا گیا ہے۔

خواتین گھر میں کھانا بناتے وقت اس بات کا خیال کرلیں کہ کہیں جلدی جلدی میں وہ ایسا گوشت نہ پکالیں جوکہ آپ کے گھر والوں کی صحت کے لئے خرابی کا باعث بنے۔

ایسا گوشت انسانی صحت کے لیے نہایت مضر ہے۔ نیشنل چکن کونسل کے مطابق چوزے کو 6 پاؤنڈ کی برائیلر مرغی بننے میں 47 دن کا عرصہ لگتا ہے لیکن نفع کمانے کی خاطر چوزوں کو ادویات کے ذریعے وقت سے قبل بڑا کردیتے ہیں۔

گوشت سکڑ تو نہیں رہا گوشت اگر آپ کو سکڑا سکڑا یا تازہ دکھائی نہ دے تو ہرگز نہ خریدیں بلکہ آپ تازہ مرغی کٹوا کر ہی اس کا گوشت خریدیں۔

You May Also Like :
مزید

Chicken Ke Gosht Ki Pehchan

Chicken Ke Gosht Ki Pehchan - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chicken Ke Gosht Ki Pehchan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.