اسپیشل چکن قورمہ ! سحری میں دسترخوان کی زینت بنائیں جس کا دل نہیں بھی ہوگا وہ بھی شوق سے سحری کرے گا

image
سحری میں کھانا تو لازمی ہے اور مل جائے بہترین قسم کا شادیوں والا قورمہ تو بس پھر تو دسترخوان پر بیٹھ جائیں گھر کے سارے ہی لوگ۔ تو آئیے جانتے ہیں اسپیشل چکن قورمہ بنانے کی مزیدار سی ریسیپی

ترکیب:

٭ پتیلی میں آئل گرم کریں، پیاز بھونیں ساتھ ہی اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، دار چینی، چھوٹی الائچی اور تیز پات ڈال کر اچھی طرح دس منٹ پکائیں۔

٭ پھر اس میں ایک کلو چکن اور ایک چمچ بیکنگ پاؤڈر، آدھا چمچ کھیوڑہ اور ایک چمچ قورمہ ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے پکائیں اور ڈھکن ڈھک دیں۔

٭ اب اس میں دہی، جائفل جاوتری پاؤڈر، چکن پاؤڈر، نمک، زیرہ پاؤڈر، پسی ہوئی سونف اور ایک چمچ گرم مصالحہ شامل کر کے مصالحے کو اچھی طرح بھون لیں۔ بس تیار ہے آپ کا اسپیشل قورمہ جو بنے اتنا لذیذ کے دل نہ چاہے چھوڑنے کا۔

ٹپ:

٭ پیاز کا پیسٹ بھی استعمال کریں تو ذائقہ بھی اچھا ہوگا اور مصالحہ بھی جلد بھن جائے گا۔

٭ تمام مصالحوں کے پاؤڈر ایک ساتھ ڈال کر بھی پکا سکتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Chicken Korma Banane Ka Tarika

Chicken Korma Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chicken Korma Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.