مکھن کے لاجواب ذائقے والی چکن مکھنی جو کھائے انگلیاں چاٹتا رہ جائے

image

چکن تو آپ نے بہت کھائی ہوگی ، اور چکن ہمارے ہاں مقبول ترین ڈش بھی ہے بچے ہوں یا بڑے سب ہی اسے شوق سے کھاتے ہیں ۔ اس کی ڈشز میں ورائٹی بھی بہت موجود ہے ، اسی لئے اس پر مختلف تجربات بھی کئے جاتے ہیں اوراس سے نئی نئی ڈشز وجود میں آتی ہیں۔ آج بھی ہم مکھن کے ذائقے سے بھرپور چکن مکھنی لے کر آئے ہیں جو آپ دعوتوں میں بھی بنا سکتی ہیں اور روزمرہ کے کھانے میں بھی بنا کر مزے لئے جاسکتے ہیں۔

مکھنی چکن کے اجزاء

بلو بینڈ ۔۔۔ 2 چمچ

تیل ۔۔۔ 1/3 کپ

چکن بون لیس۔۔۔۔250 گرام

نمک ۔۔۔۔ 1/2 چمچ

لہسن ادرک پیسٹ ۔۔۔۔ 2 چمچ

دھنیا پاوڈر ۔۔۔۔ 1/4 چمچ

کالی مرچ ۔۔۔۔۔ 1/2 چمچ

کُٹی لال مرچ ۔۔۔۔ 1/2 چمچ

زیرہ پاوڈر ۔۔۔ 3/4 چمچ

گرم مصالحہ ۔۔۔ 1/8 چمچ

لال مرچ پاوڈر ۔۔۔۔ 1/4 چمچ

دہی 1/2 کپ

پسے ٹماٹر ۔۔۔۔ 3 عدد

کاجو پیسٹ ۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ

کریم ۔۔۔۔۔1/2 کپ

قصوری میتھی ۔۔۔۔ 1 چمچ

ترکیب:

1- ایک پیتلی میں بلیوبینڈ اور تیل ڈال کر گرم کرلیں۔

2- اس میں چکن شامل کرکے تھوڑی دیر بھونیں۔

3-کریم اور قصوری میتھی کے علاوہ تمام اجزا شامل کرکے پکائیں یہاں تک کہ چکن کا پانی خشک ہو جائے۔

4-فریش کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور تھوڑی دیر ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔

5-آخر میں قصوری میتھی چھڑک کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

6- مزیدار چکن مکھنی تیار ہے۔ اب اس کو سادے چاولوں کے ساتھ مہمانوں کو پیش کریں۔

You May Also Like :
مزید

Chicken Makhni

Chicken Makhni - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chicken Makhni. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.