چکن ملائی بوٹی بنانے کی یہ ریسیپی ٹرائی کریں جس کو دیکھتے ہی منہ میں پانی آجائے تو اب جھٹ پٹ بنائیں وقت بچائیں

image

ترکیب:

٭ چکن کو دھو کر ابال لیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی درمیانی سائز کی بوٹیاں بنا کر الگ کرلیں۔

٭ سیخیں اپنی اچھی طرح دھو کر آئل لگا کر رکھ لیں۔

٭ پیالے میں تین چمچ کارن فلور، آدھا کپ میدہ، دو چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ، سفید مرچ اور لال مرچ پاؤڈر، ایک چمچ ہلدی، زیرہ اور دھنیا پاؤڈر، آدھا کپ کریم اور چار چمچ دہی ان تمام چیزوں کو مکس کر کے اچھی طرح پیسٹ بنالیں اور چکن پر لگا کر کچھ دیر ڈھک دیں۔

٭ سیخوں پر بوٹیاں لگا کر ان کو آئل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔

لیجئیے تیار ہے آپ کی ملائی بوٹی اب کیچپ یا چٹنی کے ساتھ سروو کریں۔

ٹپ:

٭ چکن کو ابال کر فوری مصالحہ لگا کر کم از کم ایک گھنٹہ لازمی چھوڑیں تاکہ بوٹیوں کے اندر تک مصالحہ پہنچ جائے۔

٭ پراٹھے ساتھ بھی سروو کرسکتی ہیں ۔ پیاز کو مصالحے میں شامل کرنا چاہیں تو کرلیں، لیکن اس سے گوشت پانی چھوڑ دے گا۔

You May Also Like :
مزید

Chicken Malai Boti Banane Ka Tarika

Chicken Malai Boti Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chicken Malai Boti Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.