نہاری ایسی ڈش ہے جس کو پسند کرنے والے بہت لوگ ہیں اور اسپیشل فرمائش پر خواتین اس ڈش کو بناتی بھی ہیں۔ مگر کچھ لوگوں ک نہاری اچھی نہیں بن پاتی۔ اب گھر بیٹھے ریسٹورنٹ اسٹائل کی چکن نہاری بنائیں اور سب کے دل جیت لیں۔
ترکیب:
٭ چکن بریسٹ لیں اور اس کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔
٭ ہری مرچیں، ہرا دھنیا، پیاز اور ادرک کاٹ کر رکھ لیں۔ ساتھ ہی پیاز کو براؤن کرلیں۔
٭ کڑاہی میں ایک کپ تیل ڈالیں اس کو گرم کریں پھر بھنی ہوئی پیاز ڈال کر دو منٹ پکائیں اور چکن ڈال کر چمچ چلائیں اور ساتھ ہی ادرک لہسن کا پیسٹ اور ایک کپ پانی شامل کر کے آدھے گھنٹے کے لیے ڈھکن ڈھک دیں۔
٭ چمچ کالی مرچ ، دار چینی، زیرہ، سونٹھ، ہلدی، لال مرچ، جائفل جاوتری، نمک اور دھنیا ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکسر میں باریک پیس لیں۔
٭ ایک کپ دہی میں آدھا کپ آٹا اور آدھا کپ پانی ڈال کر اس کو بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
٭ اب چکن کھول کر دیکھیں کہ یہ براؤن ہونا شروع ہوگئی ہے تو اس میں تمام پسے ہوئے مصالحے اور بلینڈ ہوئی دہی آٹے کا پیسٹ اور مزید ایک کپ پانی ڈال کر اچھی طرح چمچ چلائیں اور بیس منٹ کے لئے ڈھک دیں۔
٭ اب ڈھکن کھول کر دیکھیں ہوگئی آپ کی مزیدار سی چکن نہاری ریسٹورنٹ اسٹائل میں تیار۔ اس کو نان یا شیرمال کے ساتھ پیش کردیں۔