افطاری میں روز روز رول سموسے اور پکوڑے کھا کھا کر تھک گئی ہیں تو یہ آسان سی ریسیپی آزمائیں اور کُرکُرے چکن پاکٹس بنائیں، جس کا زائقہ بھی منفرد اور نام بھی منفرد۔
کُرکُرے چکن پاکٹس
اجزاء:
ڈبل روٹی۔۔۔۔ 6 عدد ( براؤن سائیڈ کٹے ہوئے)
چکن۔۔۔۔ ابلی ہوئی 200 گرام
پیاز۔۔۔۔ چھوٹی باریک کٹا ہوا
ہری مرچ۔۔۔۔ ایک عدد باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ باریک کٹا ہوا
کٹی لال مرچ۔۔۔۔ ½ چائے کا چمچ
کالی مرچ۔۔۔۔ ¼ چائے کا چمچ
نمک۔۔۔۔ حسبِ ضرورت
مایونیز۔۔۔۔ 4 سے 5 کھانے کے چمچ
دہی۔۔۔۔ 5 کھانے کے چمچ
کارن فلور۔۔۔۔ 5 کھانے کے چمچ
پانی۔۔۔۔ حسبِ ضرورت
ترکیب:
مرغی میں دہی اور کارن فلور کے علاوہ تمام اجزاء شامل کریں اور مکسچر بنا لیں، اب ایک ڈبل روٹی لیں اس پر چکن کا آمیزہ رکھیں گے، اوپر سے ایک اور ڈبل روٹی رکھیں اب ایک پیلاے میں دہی کارن فلور اور پانی ڈال کر گاڑھا سا مکسچر بنا لیں پھر تیازر کردہ مکسچر والی ڈبل روٹی کو دہی کے مکسچر میں ڈِپ کریں اور پھر اسے بریڈ کرمبز میں لگا کر درمیانی آنچ پر تیل میں فرائی کر لیں، کُرکُرے چکن پاکٹس تیار ہیں۔