بازار جیسے رول نہیں بنتے توآج افطار میں کوئیک چکن رول ہماری ریسیپی سے بنائیں سب کو کھلائیں، ذائقہ وہی مزہ بھی دگنا
بازار کے چکن رول کچھ لوگوں سے پسند نہیں ہوتے کیونکہ ان میں کئی دن کا پرانا آئل استعمال ہوتا ہے لیکن جب رول گھر میں بناتے ہیں تو ویسے نہیں بنتے۔ اس لئے آج جانیں کے کیسے آپ افطار میں کوئیک چکن رول بناسکتی ہیں وہ بھی زبردست سی ریسیپی سے۔
ترکیب
٭ بون لیس چکن کو دھو کر خشک کرلیں پھر اس میں ہلدی دھنیا پاؤڈر، کالی اور لال مرچ پاؤڈر، ایک چمچ سرکہ، دو لیموں کا رس، گرم مصالحہ، آدھا کپ دہی، آدھا کپ مایونیز، زیرہ پاؤڈر، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ایک گھنٹے کے لئے چھوڑدیں۔
٭ پیالے میں ایک کپ دہی اور ٹماٹو کیچپ ڈال کر اس میں آدھی پیاز، چار سے پانچ ہری مرچ، ایک ٹماٹر اور تھوڑی سی بند گوبھی باریک کاٹ کر شامل کرلیں۔
٭ مصالحہ لگی چکن کو آئل میں اچھی طرح فرائی کرلیں۔ اس کے اوپر تھوڑا سا املی کا پانی ڈال کر رکھ دیں۔
٭ سفید آٹا گوندھ لیں اور اس کا چھوٹا پراٹھا تیار کرلیں۔ اب اس پر پکی ہوئی چکن اور دہی کا پیسٹ ڈال کر پراٹھا رول کردیں۔
لیجئیے تیار ہیں بازاری رول سے بھی زیادہ ذائقے دار چکن رول وہ بھی لذیذ سی ریسیپی کے ساتھ۔