چکن کے سموسے گھر میں بن تو جاتے ہیں مگر ذائقے میں فرق آ جاتا ہے تو اب بنائیں ایسے کھائیں دل کھول کے۔
ترکیب
کڑاہی میں تیل کو اچھی طرح گرم کریں اس میں پیاز، ادرک، لہسن کا پیسٹ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں اور چکن ڈال کر اور پکالیں ۔ *
چکن گل جائے تو اس میں ایک چمچ کُٹی ہوئی لال مرچ، آدھا چمچ پسی کالی مرچ، ایک چمچ ہلدی اور حسبِ ضرورت نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ *
گلی ہوئی چکن کو سموسہ پٹی میں بھر لیں اور پانی میں چار چمچ میدا ڈال ایک گاڑھا مرکب بنا کر اس سے سموسوں کے کناروں کو بند کرلیں تاکہ سموسہ صحیح بند ہوجائے۔ ۔ *
سموسوں کو گرم آئل میں فرائی کرلیں لیجیئے تیار ہیں گرما گرم چکن سموسے *
ٹپ
چکن کو ابال کر اس میں بھی مصالحہ لگا کر رکھ سکتی ہیں *
آئل کو پہلے تیز گرم کر لیں تاکہ فرائی اچھے ہوجائیں سموسے *