افطاری میں بنائیں لاجواب چکن شاہی ٹکڑے جو کھا کر گھر والے آپ کی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکیں

image

کن شاہی ٹکڑے بنانا بالکل آسان ہے بس ہماری اس شاندار ریسیپی کو دیکھتی جائیں اور بناتی جائیں۔

ترکیب

٭ بون لیس چکن کو دھو کر خشک کرلیں پھر اس میں کٹی ہوئی آدھی پیاز، چار سے پانچ ہری مرچ، ایک ٹماٹر، ہلدی دھنیا پاؤڈر، کالی اور لال مرچ پاؤڈر، ایک چمچ سرکہ، دو لیموں کا رس، گرم مصالحہ، آدھا کپ دہی، ٹماٹو کیچپ، آدھا کپ مایونیز، زیرہ پاؤڈر، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مکسر میں اچھی طرح کرش کرلیں کہ قیمہ بن جائے۔

٭ اب اس چکن کے قیمے کی چھوٹی ٹکیاں بنائیں اور ایک ٹکیہ کو پلاسٹک کے اندر رکھیں اور بیلن کی مدد سے اس کو بیل لیں۔ پھر اس کے اوپر چیز ڈال دیں اور چکن کا روٹی نما ٹکڑا رول کرلیں۔ اور کناروں سے انگلیوں کی مدد سے ٹکڑوں کو بند کرلیں کہ فرائی کرتے وقت چیز باہر نہ نکلے۔

٭ انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کر چکن کا ٹکڑا اس میں ڈپ کریں اور پھر بریڈ کرمز لگا کر اس کو ڈیپ فرائی کرلیں۔

٭ تو ہو گئے آپ کے پسندیدہ چکن شاہی ٹکڑے وہ بھی اتنی آسانی سے۔

You May Also Like :
مزید

Chicken Shahi Tukda Banane Ka Tarika

Chicken Shahi Tukda Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chicken Shahi Tukda Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.