اجزاء:۔
چکن کی یخنی چھ کپ
چکن بریسٹ ایک عدد
نمک ایک چائے کا چمچ
سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
چلی ساس ایک کھانے کا چمچ
ووسٹر شائر ساس ایک کھانے کا چمچ
چکن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
بند گوبھی آدھا کپ (باریک کٹی ہوئی)
گاجر دو کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی)
مشروم دو کھانے کے چمچ (سلائس کیا ہوا)
ہری پیاز کے پتے ایک چوتھائی کپ
کارن فلور تین کھانے کے چمچ
ترکیب
چکن یخنی کو گرم کرکے اس میں چکن شامل کرکے پکائیں یہاں تک کہ چکن گل جائے۔
پھر اس میں بند گوبھی، گاجر، مشروم، نمک، سفید مرچ، کالی مرچ،ووسٹر شائرساس،چلی ساس اور چکن پاؤڈر شامل کرکے دس منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر کارن فلور کو آدھا کپ پانی میں گھول کر سوپ کے اوپر ڈال دیں اور گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
آخر میں ہری پیاز کے پتے ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔