چکن تکہ وہ بھی بازار والے ذائقے کے ساتھ جانیں بنانے کا خاص راز جو بنا دے آپ کو بھی ماسٹر شیف

image
چکن تکہ تو آپ بہت بناتی ہوں گی آج بنائیے چکن تکہ مصالحہ وہ بھی باآسانی اس ٹپ کے ساتھ

طریقہ:

*بون لیس چکن دھو کر اچھی طرح صاف کر کے ابال لیں ۔

* ہری مرچیں، ہرا دھنیا، ٹماٹر، پیاز لیموں تمام چیزوں کو دھو کر کاٹ لیں۔

* پتیلی میں آئل گرم کریں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز، کالی مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ہلدی، پسی ہوئی لال مرچ اور دہی ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔ پھر اس میں چکن شامل کر کے بیس منٹ تک ڈھک دیں۔

* چکن گلنے پر اس کو چولہے سے اتار دیں۔

* دوسری پتیلی میں آدھا کپ آئل، پسا گرم مصالحہ، زیرہ پاؤڈر، ہلدی، پسی لال مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، ایک چمچ سویا سوس، ایک چمچ ٹماٹو کیچپ، پیاز اور ایک چمچ مکھن ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔

* اس مصالحے میں گلی ہوئی چکن شامل کر کے بیس منٹ تک ڈھک دیں ۔

* لیجئے تیار ہے آپ کا چکن تکہ مصالحہ ۔۔۔۔

ضروری ٹپس

* چکن کو پہلے ابال لیں تاکہ کچی نہ رہے اور جب مصالحے میں بھونی جائے تو اندر تک مصالحہ گوشت میں چلا جائے۔

* مکھن نہ ہو تو آئل کی مقدار بڑھا لیں۔

* ہری مرچیں مصالحے میں نہیں ڈالنا چاہتیں تو اوپر سے گارنشنگ کے لیے استعمال کرلیں۔ اور ساتھ ہی لیموں کا رس ڈال کر پیش کیجئے۔۔۔

You May Also Like :
مزید

Chicken Tikka Banane Ka Tarika

Chicken Tikka Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chicken Tikka Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.