سرد شاموں کی شان مزیدار پشاوری چکن یخنی ۔۔ جانیں بابا فوڈز کی یہ اسپیشل ریسیپی جو اس موسم میں سب کو پسند آئے

image

سردیاں آگئی ہیں اور گھر میں سوپ نہیں بنا؟ آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں اسپیشل یخنی بنانے کی ترکیب۔۔ جو ہر کسی کو بے حد پسند آئے اور سردی میں آپ کے جسم کو گرمی فراہم کرے۔

یخنی کی مرغی تیار کرنے کے لیئے:

۔ چکن ½ کلو (مکس)

۔ گھی 2 چمچ

۔ ادرک لہسن پیسٹ 2 چمچ

۔ نمک ½ چمچ

۔ ہلدی ¼ چمچ

۔ کالی مرچ 1 چمچ

۔ پانی 1 گلاس

۔ چکن کیوب 1 پیس

٭ ایک برتن میں گھی گرم کر کے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن شامل کر کے 3 سے 4 منٹ درمیانی آنچ پر بھنائی کریں

٭ اسکے بعد نمک، ہلدی، کالی مرچ، چکن کیوب اور پانی ڈال کر ابال آنے تک انتظار کریں پھر آنچ ہلکی کر کے ڈھکن لگائیں اور اتنا پکائیں کہ چکن اچھے سے گل جائے اور پانی خشک ہوجائے۔

٭ اب صاف مرغی کے ٹکڑوں کے ریشے کردیں اور ہڈیوں والے پیس کو یونہی رہنے دیں۔

یخنی بنانے کے لیئے:

پانی 4 لیٹر

نمک 2 چمچ

زیرہ پاؤڈر 2 چمچ

کالی مرچ 1 چمچ

ہلدی ½ چمچ

چکن پاؤڈر 1 چمچ

کارن فلور ½ چمچ

٭ ایک بڑے دیگچے میں پانی بھر کر یہ تمام چیزیں اس میں شامل کریں اور ڈھکن لگا کر پانی کو 30 سے 40 منٹ پکنے دیں۔ اس کے بعد اس میں ریشہ کی ہوئی مرغی اور اسکے ہڈی والے پیس ڈال دیں۔

٭ 2 تیز پتے اور کارن فلور پانی ملا کر ڈالیں اور مکس کر کے ڈھکن لگا کے 5 منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں پھر چولہا بند کردیں۔

٭ لیجیئے مزیدار چکن یخنی تیار ہے۔۔!! اس میں ابلا ہوا انڈا بھی شامل کر سکتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Chicken Yakhni Recipe

Chicken Yakhni Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chicken Yakhni Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.