کھانا سب ہی خواتین بہت محنت سے بناتی ہیں اور یہ ان کی کوشش بھی ہوتی ہے کہ کھانا بہت لذیذ بھی بنے اور اچھا ذائقہ دار بھی مگر کھانا پکاتے وقت کچھ ایسی غلطیاں ہم سے ہو جاتی ہیں جن کے بارے میں ماہر شیف کی رائے آپ کو بھی بتاتے ہیں:
شیف کی رائے:
گرم پانی:
۰ کھانا بنانے کے دوران گرم پانی کا استعمال نہ کریں، اُبلا ہوا پانی ضرور استعمال کریں مگر نیم ٹھںڈا ہونے پر ہی اس کو استعمال کریں۔ گرم پانی کھانے کی دیگر اشیاء کا درجہ حرارت بڑھا دیتا ہے جس سے غذائیت ختم ہو جاتی ہے۔
تمام چیزیں ایک ساتھ ڈال دینا:
۰ کھانا بناتے وقت سارے اجزائ ایک ساتھ ہر گز نہ ڈالیں کیونکہ اس سے تمام اجزاء کا ذائقہ ایک دوسرے میں مل جاتا ہے، اسی لیئے ایک ایک کرکے اجزاء ڈالیں اور پھر کھانا بنائیں ۔ جلدی میں کھانا بنانے سے گُریز کریں تاکہ کھانے کا ذائقہ بھی اچھا ہو اور غذائیت بھی بھرپور مل سکے۔
آئل بھونے بغیر پانی ڈالنا:
۰ آئل کو بھونے بغیر اکثر خواتین اس میں پانی بھی ڈال دیتی ہیں جبکہ یہ ایک غلط طریقہ ہے اس سے پانی اور آئل ایک دوسرے میں جذب نہیں ہو پاتے ۔ اس کے علاوہ ہلدی ڈالتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ بہت زیادہ ہلدی نہ ڈالیں۔